وزارت داخلہ میں گریڈ 20 سے 22 تک کے کل 123 افسران تعینات ہیں،پارلیمانی سیکرٹری داخلہ شوکت علی کا قومی اسمبلی میں جواب

جمعرات 5 دسمبر 2019 19:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ میں گریڈ 20 سے 22 تک کے کل 123 افسران تعینات ہیں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سید آغا رفیع اللہ کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری داخلہ شوکت علی نے ایوان کو بتایا کہ گریڈ 20، 21 اور 22 کے کل 123 افسران کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وزارت میں گاڑیوں کی تعداد 1052 ہے جن کے سالانہ اخراجات 6 کروڑ 69 لاکھ 45 ہزار 447 روپے ہے۔ سرکاری گاڑیاں مجاز اہلکار سرکاری مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں اخراجات میں کمی بھی لائی گئی ہے۔ جنید اکبر کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری نے بتایا کہ مونیٹائزیشن کی پالیسی سے وزارت داخلہ 354 افسران استفادہ کیا ہے، اس پالیسی کے تحت گریڈ 20 سے 22 تک کے افسران کو تنخواہ میں الائونس دیا جاتا ہے، یہ گاڑیاں سرکاری مقاصد کے لئے استعمال ہوتی ہے۔