یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اعلیٰ تعلیمی و تحقیقاتی بورڈکا152واں اجلاس،مختلف کورسز کیلئے مقالہ جات کی منظوری

جمعرات 5 دسمبر 2019 23:36

لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہو رکے اعلیٰ تدریسی و تحقیقی بورڈ کا152واں اجلاس گزشتہ روز امنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ندیم افضل کی سربراہی میں ہوا جس میں مختلف تعلیمی پروگرامز کے لیے مقالہ جات کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ڈاکٹر ناہید ہمایوں شیخ پی ایچ ڈی کمیونٹی میڈیسن، علی عامرپی ایچ ڈی ہیومن جنیٹکس، ڈاکٹر خالد مسعود گوندل پی ایچ ڈی میڈیکل ایجوکیشن، ڈاکٹر رابعہ منیر پی ایچ ڈی فارماکولوجی کی وائیوا ایگزامینیشن رپورٹس کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں مختلف پروگرامز کے لیے طلبہ کے تحقیقی مقالہ جات پر رپورٹس کا جائزہ بھی لیا گیااُن میںڈاکٹر ماریہ الیاس ایم فل اناٹومی، ڈاکٹر ہما ریاض ایم فل اناٹومی، فاطمہ ایوب ایم فل میڈیکل لیبارٹری سائنسز، محمد مسعود ایم فل میڈیکل لیبارٹری سائنسز، ڈاکٹر مریم رضا ایم فل فزیالوجی، ڈاکٹر مطیع الرحمان ایم ایس کارڈیک سرجری، ڈاکٹر امجد جنجوعہ ایم ایس آرتھوپیڈیکس سرجری، ڈاکٹر اقرا بتول ایم فل سائنس آف ڈینٹل مٹریل، ڈاکٹر سارہ غفور ایم ایچ پی ای ، ڈاکٹر محمد محسن محمود ایم ایس کارڈیوتھریسک سرجری، ڈاکٹر ورتا علی اجن ایم ایس کارڈیوتھریسک سرجری، ڈاکٹر محمد صدیق حامد ایم ایس آرتھوپیڈیک سرجری اور ڈاکٹر ثوبان حمید ایم ایس پیڈیاٹرک سرجری شامل تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مختلف کورسز میں رجسٹریشن کیلئی6 ابتدائی تحقیقاتی خاکہ جات کی بھی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :