Live Updates

وزیراعظم عمران خان پہلے گلوبل رفیوجی فورم میں شرکت کیلئے 17 دسمبر کو جنیوا اور کوالالمپور سمٹ میں شرکت کیلئے 18 دسمبر کو ملائیشیا کا دورہ کریں گے،

کشمیر سے متعلق پاکستان اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے، کشمیر سے متعلق پاکستان کے نکتہ نظر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی غرض سے جلد وفود مختلف ممالک روانہ کر دیئے جائیں گے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی ہفتہ وار بریفنگ لله

جمعہ 6 دسمبر 2019 19:17

وزیراعظم عمران خان پہلے گلوبل رفیوجی فورم میں شرکت کیلئے 17 دسمبر کو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پہلے گلوبل رفیوجی فورم میں شرکت کیلئے 17 دسمبر کو جنیوا اور کوالالمپور سمٹ میں شرکت کیلئے 18 دسمبر کو ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔ کشمیر سے متعلق پاکستان اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے، کشمیر سے متعلق پاکستان کے نکتہ نظر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی غرض سے جلد وفود مختلف ممالک روانہ کر دیئے جائیں گے۔

جمعہ کو ہفتہ وار بریفنگ کے دروان ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پہلے گلوبل رفیوجی فورم میں شرکت کیلئے 17 اور 18 دسمبر کو جنیوا جبکہ اپنے ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد کی دعوت پر کوالالمپور سمٹ میں شرکت کی غرض سے 18 سے 20 دسمبر تک ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

کے ایل سمٹ پاکستان کو امت مسلہ کو درپیش چیلنجوں بالخصوص گورننس، ترقی، سیاحت اور اسلاموفوبیا جیسے مسائل کا حل نکالنے اور اس حوالہ سے اپنا نکتہ پیش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

سمٹ میں پانچ مسلم ممالک پاکستان، انڈونیشیا، ترکی قطر اور میزبان ملائیشیا کے سربراہ شرکت کر رہے ہیں۔ سمٹ کا مقصد سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کیلئے تعاون میں تیزی لانا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس سے قبل وزیراعظم 17 دسمبر کو عالمی رفیوجی فورم میں شرکت کی غرض سے جنیوا جائیں گے جہاںمتعدد عالمی رہنمائوں کے ساتھ ملاقاتیں متوقع ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کے حوالے سے ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ آزاد میڈیا کو کشمیری عوام کے مصائب کا مشاہدہ کرنے کی اجازت دیں جو گزشتہ چار ماہ سے مواصلات کی بلیک آئوٹ اور کرفیو کے باعث انتہائی مشکل زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

ترجمان نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ پانچ اگست کو بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام سے متعلق پاکستانی احتجاج کی شدت میں کمی آئی ہے، ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہماری اولین ترجیح ہے، کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے حوالے سے اپنا نکتہ نظر اجاگر کرنے کیلئے جلد وفود مختلف ممالک روانہ کرے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات