ماہرین نے سائبیریا سے 18 ہزار سال قدیم منجمد کتا دریافت کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 6 دسمبر 2019 23:54

ماہرین نے سائبیریا سے 18 ہزار سال قدیم منجمد کتا  دریافت  کر لیا

سائنسدانوں نے سائبیریا سے ایک 18 ہزار سال قدیم ایک پلا ملا ہے۔ یہ پلا بہترین حالت میں محفوظ ہے تاہم سائنسدان ابھی تک فیصلہ نہیں کر سکے کہ یہ کتا ہے  یا پھر بھیڑیا؟
سائنسدانوں نے اسے ڈوگور(بمعنی دوست) کا نام دیا ہے۔سائنسدانوں کو یہ پچھلے گرما میں مشرقی سائبیریا میں یاکوتسک کے علاقے سے ملا تھا۔اس نر پلے کی ناک، دانت اور جلد اچھی حالت میں ہیں۔


محقق لو ڈیلن کا کہنا ہے کہ یہ  دریافت ہونے والا دنیا کا قدیم ترین کتا ہو سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ بہترین حالت میں محفوظ تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس پلے کو دیکھ کر ایسے لگتا ہے جیسے یہ ابھی مرا ہو۔ماہرین نے اس پلے کی پسلیوں کی ہڈی  کی کاربن ڈیٹنگ سے اس کی عمر کا اندازہ کیا ہے لیکن ڈی این اے ٹسٹ سے اس کی نسل کا معلوم نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)


سوئیڈن میں سنٹر فار پیلیوجنیٹکس کے محقق ڈیوڈ سٹنٹن کا کہنا ہے کہ عام طور پر بھیڑیے اور کتے کے بیچ فرق کرنا کافی آسان ہوتا ہے۔

انہوں نے سی این این سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے پاس اس حوالے سے بہت زیادہ ڈیٹا ہے، جس سے پتا چل سکتا ہے کہ یہ پلا کتا ہے  بھیڑیا۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ پلا اس وقت کا ہے، جب کتوں کو گھروں میں پالنے کا رواج شروع ہوا۔ ڈیوڈ کے خیال میں یہ پلا بھیڑیے اور کتے کی درمیانی شکل ہو سکتا ہے۔ 

متعلقہ عنوان :