جولائی تا اکتوبر 2019ء کے دوران ٹریکٹرز کی پیداوار میں 33.67 فیصد جبکہ اکتوبر 2019ء کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 4.17 فیصد کمی

ہفتہ 7 دسمبر 2019 14:23

جولائی تا اکتوبر 2019ء کے دوران ٹریکٹرز کی پیداوار میں 33.67 فیصد جبکہ اکتوبر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) جولائی تا اکتوبر 2019ء کے دوران ٹریکٹرز کی پیداوار میں 33.67 فیصد جبکہ اکتوبر 2019ء کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 4.17 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ٹریکٹر تیار کرنے والی مقامی صنعت کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران ٹریکٹروں کی پیداوار 13 ہزار 478 یونٹس رہی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران پیداوار 20 ہزار 321 یونٹس رہی تھی۔

(جاری ہے)

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران ٹریکٹرز کی پیداوار میں 6 ہزار 843 یونٹس یعنی 33.67 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق اکتوبر 2019ء کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 4.17 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اکتوبر 2019ء کے دوران برآمدات کا حجم 24.8 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ اکتوبر 2018ء کے دوران 25.9 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح اکتوبر 2018ء کے مقابلہ میں اکتوبر 2019ء کے دوران کھیلوں کے سامان کی ملکی برآمدات میں 1.1 ملین ڈالر یعنی 4 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :