سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان،فواد عالم 10 برس بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی
یہ تاثر قطعاً غلط ہے کہ ٹیم کی سلیکشن میں ون مین شوہے ، کھلاڑیوں کی کارکردگی کا بغور جائزہ لینے اور بحث و مباحثہ کے بعد سکواڈ کا اعلان کیا جاتا ہے،مصباح الحق
ہفتہ 7 دسمبر 2019 18:46
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہماری ساری توجہ سری لنکا کے خلاف سیریز پر مرکوز ہے،ہم نے میچ وننگ ٹیم بنائی ہے اور ٹیم منتخب کرنے کے لئے کافی مشاورت کی گئی ہے۔
مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ بحال ہورہی ہے، پاک اور سری لنکا سیریز کے نتائج ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے لئے اہم ہوں گے۔مصباح الحق نے ہفتہ کے روز ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اظہر علی کپتان ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، بابر اعظم، اسد شفیق،فواد عالم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان (جونیئر)، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود،یاسر شاہ اور عثمان شنواری شامل ہیں۔مصباح الحق نے بتایا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، فواد عالم کو افتخار احمد کی جگہ جبکہ محمد موسی کی جگہ عثمان شنواری کوٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔محمد موسی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں لیکن وہ ٹیم کے ساتھ ہوں گے اور یہ اقدام مستقبل کو مد نظر رکھ کر اٹھایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں فواد عالم کی 4 سے 5 برس کی پرفارمنس ہے اور وہ ابھی بہت اچھی فارم میں ہیں۔بائولنگ کے لحاظ سے ہم تھوڑی جدوجہد کررہے ہیں اور عثمان شنواری کی فارم اس حوالے سے بہت اچھی ہے، اس حوالے سے سب کی رائے ہے کہ عثمان شنواری کی انرجی اور بائولنگ بہت زبردست رہی ہے اس لئے انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ افتخار احمد نے وائٹ بال کرکٹ میں بہت اچھا پرفارم کیا ہے، یہ ایک مشکل فیصلہ ہوتا ہے جب ٹیم میں سے کوئی جاتا ہے لیکن ہم ٹیم میں محدود اسکواڈ ہی شامل کرسکتے ہیں۔ٹیم کی سلیکشن سے متعلق بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ پورے پاکستان میں ایک سوچ بنی ہوئی ہے کہ شاید میں اکیلا سلیکشن کے فیصلے کرتا ہوں اور ون مین شو ہے،سلیکشن کمیٹی میں ون مین شو جیسی کوئی بات نہیں ہے 6 سلیکٹرز ہیں جو انتہائی باریک بینی سے ان تمام کھلاڑیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کے ساتھ کام کررہے ہیں۔مصباح الحق نے کہا کہ ٹیم میں جتنے بھی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے کہ ان کی فٹنس، پرفارمنس، ڈسپلن، ان کی صلاحیتوں اور ٹیکنیکل مسائل ہیں اس حوالے سے 6 سلیکٹرز کی رائے بہت معنی رکھتی ہے اور ان کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد ٹیم منتخب کی گئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ کھلاڑیوں کو پرفارمنس کے لئے ایک طریہ کار چاہیے، اس وقت سب کو نظر آرہا ہے کہ آسٹریلیا میں اور پچھلی سیریز میں ہمارا سب سے بڑا مسئلہ بائولنگ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم دیکھیں کہ ٹیسٹ کرکٹ میں کھیلنے والے 2 کھلاڑی یہ فارمیٹ چھوڑ چکے ہیں جبکہ فہیم اشرف اور حسن علی انجرڈ ہیں تو اس مرحلے پر جب نئے بائولرز موجود ہوتے ہیں لیکن اس کے لئے ایک وقت درکار ہوتا ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ میرے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے کہ میں گھمائوں اور سب ٹھیک ہوجائے۔سلیکشن کمیٹی کے کوارڈی نیٹر ندیم خان نے کہا کہ کافی دنوں سے ایک سوچ بنی ہوئی ہے کہ مصباح اکیلے ہی سلیکشن کا کام کررہے ہیں۔ڈومیسٹک کرکٹ ٹیم میں بھی دوسلیکٹرز موجود ہوتے ہیں کہ ایک سلیکٹر اور دوسرے کوچ جو دو مختلف زاویوں سے کھلاڑیوں کو جانچتے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ میں مشاورت سے ہی فیصلے کئے جاتے ہیں ہر سلیکٹر اپنا کام کررہا ہے اور ٹیمیں بنانے سے قبل صلاح مشورے کئے جاتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہم نے سری لنکا کے اسکواڈ کے لئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 6 سلیکٹرز کے ساتھ اجلاس کیا اور شارٹ لسٹ کئے گئے کھلاڑیوں کے نام مصباح الحق کو بھجوائے تھے اور اب ان شارٹ لسٹ کھلاڑیوں پر تفصیلی مشاورت کے بعد حتمی ٹیم منتخب کی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.