رحیم یارخان ،خواجہ فرید یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا یونیورسٹی کی تمام فیکلٹی کے ساتھ انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد

فیکلٹی ممبران یونیورسٹی میں طلباء کے تعلیم کے معیار ، تحقیق اور جدت پر بہتر توجہ مرکوز کریں ، ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر

ہفتہ 7 دسمبر 2019 18:46

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر کا یونیورسٹی کی تمام فیکلٹی کے ساتھ انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد ہوا۔اس موقع پر تمام ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈز سمیت تمام فیکلٹی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیشن کے انعقاد کا مقصد تمام فیکلٹی ممبران کوموقع فراہم کرنا تھا کہ وہ اپنے خیالات کا اظہار کریں اور آنے والے وقتوں میں یونیورسٹی کو اعلی درجہ کی یونیورسٹی بنانے کیلئے وائس چانسلر کے وڑن کو سنیں۔

وائس چانسلر نے اپنی گفتگو کے دوران اپنی موجودہ پروفائل کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے وسیع تجربات کا اظہار کیا۔ انہوں نے فیکلٹی ممبران پر زور دیا کہ وہ یونیورسٹی میں طلباء کے تعلیم کے معیار ، تحقیق اور جدت پر بہتر توجہ مرکوز کریں اور اکیڈمکس اور صنعت کے مابین مضبوط روابط بنانے کے اس وڑن کو پورا کرنے میں انکا ساتھ دیں۔ یونیورسٹی کے تعلیمی معیار میں مزید بہتری اوروائس چانسلر کے خواب کو یقینی بنانے کیلئے تمام فیکلٹی ممبران نے بھرپور یقین دہائی کرائی۔

متعلقہ عنوان :