تحریک انصاف 190 ملین پاؤنڈز کی واپسی پر خاموش کیوں ہی عابد شیر علی

فیصل واوڈا ،جہانگیر ترین ،علیم خان اور علیمہ خان کو اپنے اثاثوں کے ذرائع بتانا پڑیں گے، لیگی رہنما

ہفتہ 7 دسمبر 2019 19:04

تحریک انصاف 190 ملین پاؤنڈز کی واپسی پر خاموش کیوں ہی عابد شیر علی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) (ن )لیگ کے رہنما عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 190 ملین پاؤنڈز کی واپسی پر خاموش کیوں ہی حکومت بتائے کہ 190 ملین پاؤنڈز پر کیا ڈیل ہوئی میڈیا رپورٹ کے مطابق عابد شیر علی نے دعویٰ کیا کہ فیصل واوڈا، جہانگیر ترین، علیم خان اور علیمہ خان کے خلاف برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے رابطے کر لیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے ان چاروں افراد کو اپنے اثاثوں کے ذرائع بتانا پڑیں گے۔