فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی بہن پاکستان کی گریدہ ہو گئیں

پاکستان اور پاکستانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دوستانہ ملک قرار دے دیا

ہفتہ 7 دسمبر 2019 19:32

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی بہن پاکستان کی گریدہ ہو گئیں
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 دسمبر 2019ء) فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی بہن پاکستان کی گریدہ ہو گئیں، پاکستان اور پاکستانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دوستانہ ملک قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی ہمشیرہ کو پاکستان پسند آگیا ہے۔ رینڈی زکربرگ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خواتین کی کتنی عزت اور قدر کرتا ہے۔

رینڈی زکربرگ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیں ملالہ یوسفزئی اور بینظیر بھٹو جیسی خواتین دیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ملک اپنی خواتین کی کتنی عزت اور قدر کرتا ہے۔ فیس بک بانی مارک زکربرگ کی ہمشیرہ نے انکشاف کیا کہ وہ کرکٹ کی دلدادہ ہیں اور یہ جان کر حیران ہیں کہ پاکستان دنیا بھر میں فٹبال برآمد کرنے والا ملک بھی ہے۔

(جاری ہے)

رینڈی زکربرگ کا بتانا ہے کہ جب ہم نے فیس بک کی شروعات کی تو اس وقت ہماری ٹیم میں صرف 12 ارکان تھے لیکن آج ہماری کمپنی کے 102 دفاتر ہیں جن میں ہزاروں لوگ کام کرتے ہیں۔

رینڈی کا مزید کہنا ہے کہ بہت سی کامیابیاں سمیٹنے کے بعد انہوں نے فیس بک کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ خواتین کی بہبود کیلئے کچھ کرنا چاہتی تھیں۔ دوسری جانب وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی بہن کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ زکربرگ فیملی کا بہت احترام کرتے ہیں، ٹیکنالوجی کی دنیا میں آپ کا کام انسانیت کو آگے لے کر گیا۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی بہن رینڈی زکربرگ کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہماراملک پاکستان خوبصورت ملک ہے، مارک زکربرگ کے دورہ پاکستان کے منتظرہیں۔