ہم ڈیل کرنیوالے لوگ نہیں ، شیری رحمن

بغیر کسی ثبوت،صرف الزامات کی بنیادپررہنماں کو نوے نوے دن تک قید رکھنا روایت بن گئی ہے، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 7 دسمبر 2019 21:46

ہم ڈیل کرنیوالے لوگ نہیں ، شیری رحمن
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہا ہے کہ ہم ڈیل کرنیوالے لوگ نہیں ،بغیر کسی ثبوت،صرف الزامات کی بنیادپررہنماں کو نوے نوے دن تک قید رکھنا روایت بن گئی ہے ۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ یہ کونساتفتیشی عمل ہے، سیاسی شخصیات کی بدنامی کی جارہی ہے، ساڑھی5 ارب روپے کا الزام لگایا گیا ہے کہاں ہے وہ الزام ، بغیر کسی ثبوت،صرف الزامات کی بنیاد پر رہنماں کو نوے نوے دن تک قید رکھنا روایت بن گئی ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ ہم ڈیل کرنیوالے لوگ نہیں ہیں، بی آر ٹی منصوبہ دیکھ لیں ،مالم جبہ کاپراجیکٹ ہمارے سامنے ہے، دہرے معیار کی کوئی ساکھ نہیں ہے، اتنا قرض لیا کہ پاکستان کی تاریخ نے کبھی اتنا قرض نہیں دیکھا۔

(جاری ہے)

پی پی رہنما نے کہا کہ خیبرسے کراچی تک کسی کاچولہا نہیں جل رہا، ٹماٹرکی بوری سونے کی قیمت کی طرح فروخت ہورہی ہے، لوگوں کے پاس قوت خرید نہیں پیٹرول ڈالنے کے پیسے نہیں۔

انہوںنے کہاکہ ملک میں کس پر کونسا کیس ثابت ہواہی تاریخ گواہ رہے گی جمہوریت کے نام پرکیاکھیل رچایاگیا، کے پی حکومت اسی سارے مذاق کا حصہ ہے، سب کہہ رہے ہیں ایک انصاف پی ٹی آئی ایک دوسروں کیلئے ہے، یہ لوگ ڈرتے ہیں اس پارٹی سے جوسچ کی آوازاٹھارہی ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوبھی مفلوج کردیاگیا، 2015 سے فارن فنڈنگ کی تفتیش ہورہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ نہیں چاہتے ہیں کہ اس پرسوال ہو، احتساب فارن فنڈنگ پر کیوں نہیں ہوتا فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن انہیں گھربھیج دیگا۔