پیپلز پارٹی تحصیل راولپنڈی کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن 9 دسمبرکومنعقد ہوگا

ہفتہ 7 دسمبر 2019 23:46

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل راولپنڈی کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن 9 دسمبر بروز سوموار دن ڈھائی بجے بمقام گلزار ویلی چکری روڈ منعقد ہوگا مہمان خصوصی پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چوھدری منظور احمدہونگے جب کے جلسے سے ڈویثرن صدر سردار سلیم حیدر ڈویثرن جنرل سیکریٹری راجہ خرم پرویز ،ضلعی صدر چوھدری ظہیر محمود بھی خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

ضلعی صدر چوھدری ظہیر محمود، تحصیل راولپنڈ ی کے صدرراجہ منصور اختر، نائب صدرراجہ بلال شیرباز نے پیپلز پارٹی کے تمام عہدیداران و کارکنان سے بھرپور شرکت کی استدعا ہے ۔