کراچی انٹر نیشنل بک فیئر میں ہفتہ کوعمائدین شہر کی بڑی تعداد امڈ آئی
طلباء طالبات تعلیمی اہداف ہر صورت پورا کریں،رہنما ایم کیو ایم امین الحق کی میڈیا سے گفتگو پیمرا کے چیئرمین محمد سلیم بیگ ،نیشنل بُک فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر انعام الحق نے بھی دورہ کیا
ہفتہ 7 دسمبر 2019 23:49
(جاری ہے)
نمائش 9دسمبر تک جاری رہے گی ،نمائش میں داخلہ فری ہے ،نمائش میں ایسے طلبہ بھی دیکھنے میں آئے جو ہفتہ کواین ای ڈی یونیورسٹی میںمنعقد ہونیوالے سالانہ کنووکیشن میں شرکت کے فوری بعد یہاں پہنچے تھے ۔
این ای ڈی یونیورسٹی کے ایک طالب علم انجینئر محمد حذیفہ جمال کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کا ہماری زندگی میں عمل دخل کے باوجود کتب بینی کا شوق رکھنے والوں کی کتابوں سے رغبت کم نہیں ہوگی ،طلبہ کو چاہیے کہ اپنا رشتہ کتاب سے مت جوڑ کر کھیں اسی میں ان کی کامیابی ہے ۔ سیاسی اور سماجی شخصیات کا کہناتھا کہ جس طرح شہریوںکی بڑی تعداد اِس کتب میلے میں آرہی ہے ایکسپو سینٹر میں اُس لحاظ سے ہالز کی تعداد کو بڑھانے کی ضرورت شدت کیساتھ محسوس کی جا رہی ہے ۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق نے بُک فیئر میں اسٹالوں کا دورہ کرنے کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی علم وآگاہی کا مرکز رہا ہے۔ کراچی میں 90فیصد سے زائد شرح خواندگی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس نمائش میں طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ کر سائنسی ترقی کے باوجودجدید علو م کو کتابوں سے حاصل کرنے رہنا چاہیئے کیونکہ جدید دور کے باوجود کتب بینی کا کوئی متبادل نہیں ۔آج بھی کتابوںکی ضرورت ہے اور لوگوںکا جھکائو بھی اسی طرف ہے۔ طلباء طالبات اپنا تعلیمی اہداف ہر صورت پورا کریں، مشرقی روایت کو قائم و دائم رکھیںاور ملک سے بڑھ چڑھ کو محبت کریں ۔پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین محمد سلیم بیگ نے نمائش کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور اِس بات پر زور دیاکہ اِس طرز کی نمائش ملک بھر میں منعقد کی جائیں۔ نیشنل بُک فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر انعام الحق نے کہا کہ بُک فائونڈیشن کتب بینی کا شوق رکھنے والوںکی ہمیشہ سے قدر کرتا رہا ہے اور ہم کتابوں سے رشتہ جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیںاِس کی واضح مثال نیشنل بُک فائونڈیشن کی جانب سے سستی قیمت میں کتب فرا ہمی ہے۔ ہماری کوشش رہی ہے کہ پڑھنے والوں کو دور جدید کے علم سے بھی کتابوں کے ذریعہ آگاہ رکھا جائے ۔ علاوہ ازیں نمائش میںویلکم بک پورٹ ، لبرٹی پبلشرز ، ایم کے بُکس ، چلڈرن بُکس کے اسٹا لر پر شہریوں کا جم غفیر دیکھنے میں آیا۔ بُک فیئر کے منیجنگ کمیٹی کے ممبر اور ویلکم بک پورٹ کے ڈائریکٹر اصغر زیدی ، لبر ٹی پبلیشرز کے سلیم حسین،ایم کے بُکس کے ڈائریکٹر ارسلان ،چلڈر ن بُکس کے ڈائریکٹر ندیم اخترنے اتنی بڑی تعداد میں شہریوں کی آمدکا خیر مقدم کیا اور کہا کہ شہریوں کا رشتہ کتب سے برقرار ہے ۔بُک فیئر کے کوآرڈینٹر عالمگیر شیخ کے مطابق شہریوںکی بڑی تعدا نے آج کتب میلے میں شرکت کی ہے اور پبلیشرز اور بُک سیلرز کے اسٹالز سے کتابیں بھی خریدیں ۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.