ڈی آئی خان،گومل یونیورسٹی آئی بی اے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آئی بی اے ٹیلنٹ ہںنٹ کا انعقاد کیا گیا

پروگرام کا مقصد ٹیلنٹڈ طلبا وطالبات کو سرچ کیا جائے ،قومی وصوبائی سطح پر آگے مقابلوں میں بھیجا جائے ،آئی بی اے اور گومل یونیورسٹی کا نام روشن ہو اور طلبا وطالبات کی صلاحیتیں نکھر سکیں، ڈائریکٹر آئی بی اے پروفیسر زاہد اعوان

ہفتہ 7 دسمبر 2019 23:52

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) گومل یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی ای)کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آئی بی اے ٹیلنٹ ہںنٹ کا انعقاد کیا گیا ڈائریکٹر آئی بی اے پروفیسر زاہد اعوان نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا افتتاح ایک تقریب میں فیتہ کاٹ کر کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر آئی بی اے پروفیسر زاہد اعوان نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد ٹیلنٹڈ طلبا وطالبات کو سرچ کیا جائے اور انہیں قومی وصوبائی سطح پر آگے مقابلوں میں بھیجا جائے تاکہ آئی بی اے اور گومل یونیورسٹی کا نام روشن ہو اور طلبا وطالبات کی صلاحیتیں نکھر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور چوہدری کے ویژن کا حصہ ہیں وائس چانسلر کے اقدامات سے گومل یونیورسٹی کا معیار تعلیم بلند ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی میں طلبا و طا لبات کی تعداد چار ہزار سے چودہ ہزار تک پہنچ گئی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ وہی طلبا کامیاب ہوتے ہیں جو محنت ولگن کے ساتھ پڑھتے ہیں پروگرام کے انچارج لیکچرار محمد ثاقب نے پروگرام کے انعقاد کرنے پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد سرور چوہدری و فیکلٹی آرگنآئزنگ کمیٹی اور سٹوڈنٹس آرگنآئزنگ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وائس چانسلر کے بغیر ہم ایسا خوبصورت پروگرام آرگنائز نہیں کر سکتے تھے دو روزہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے انگریزی اردو تقریری۔

(جاری ہے)

بیت بازی ۔قرات۔بزنس پلان کیلیگرافی پینٹنگ کے مقابلوں میں طلبا وطالبات نے بھرپور حصہ لیا۔ پروگرام کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا وطالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :