بغداد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی

اتوار 8 دسمبر 2019 00:04

بغداد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی
بغداد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک احتجاجی کیمپ پر راتوں رات ہونے والے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 17 مظاہرین ہوگئی ۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بغداد کے طبی ماہرین نے بتایا کہ 5 زخمی مظاہرین رات گئے بغداد کے اسپتالوں میں دم توڑ گئے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹرکوں میں سوار مسلح افراد نے السینک پل کے قریب ایک بڑی عمارت پر حملہ کیا تھا جہاں مظاہرین نے قریب ہفتوں سے ڈیرے ڈال رکھے تھے۔

متعلقہ عنوان :