
دُم کے ساتھ پیدا ہونے والے 6 سالہ لڑکے کی ہنومان کے طور پر پوجا ہونے لگی
امین اکبر
ہفتہ 7 دسمبر 2019
23:56

دہلی سے تعلق رکھنے والے 6 سالہ بچے شیوم کمار کی کی پشت پر بالوں کا گھچا اُن کی دُم معلوم ہوتا ہے۔شیوم کمار کے ہمسایوں کو یقین ہے کہ اُن کی پشت پر بالوں کی غیر معمولی بڑھوتری ان کے ہنومان دیوتا ہونے کی وجہ سے ہے۔ اسی وجہ سے وہ شیوم کو چاکلیٹ اور سنیکس کھانے کودیتے ہیں۔
شیوم کے بارے میں خبریں پھیلی تو دور دراز سے لوگ انہیں دیکھنے کے لیے آنے لگے۔
شیوم کی پشت پر بالوں کی بڑھوتری نے ڈاکٹروں اور اُن کی 30 سالہ والدہ رینا کو بھی حیران کر دیا۔ رینا نے ان بالوں کو کاٹنے سے انکار کر دیا۔ وہ اسے کاٹنے کو خاندان کے لیے برا شگون سمجھتی ہیں۔
جب لوگ پورا سال شیوم کو دیکھنے کے لیے متواتر آتے رہے تو اُن کے خاندان کے مقامی گرو نے انہیں اپنے بیٹے کی پوجا کرانے سے روک دیا۔
(جاری ہے)
رینا نے بتایا کہ اُن کے ہمسایوں میں ہر کوئی شیوم سے بہت زیادہ پیار کرتا ہے۔رینا نے بتایا کہ شروع میں اُنکے لیے کافی مشکلا ت ہوتی، کیونکہ لوگ ہر روز ہی اُن کے گھر آتے تھے، جس سے اُن کی روز مرہ کی زندگی متاثر ہوتی تھی۔رینا نے بتایا کہ ہمارے گرو نے لوگوں کے پاگل پن کم کرنے کے لیے کہا ہے۔ رینا نے بتایا کہ شیوم کے دیکھنے کے لیے لوگ آنا کم ہو گئے ہیں لیکن مکمل طور پربند نہیں ہوئے۔رینا نے بتایا کہ بعض دفعہ لوگ شیوم کے بارے میں پوچھتے ہیں لیکن ہم کہتے ہیں کہ وہ گھر پر نہیں ہے۔
رینا نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے مطابق شیوم کے ساتھ صحت کے کوئی مسائل نہیں ہیں، وہ مکمل طور پر صحت مند ہے۔رینانے بتایا کہ وہ شیوم کے بالوں کو نہیں کاٹ سکتے کیوں کہ خاندان کے لیے برا شگن ہو سکتا ہے۔
شیوم کی دادی کا کہنا ہے کہ وہ بندر کی طرح برتاؤ کرتا ہے، وہ بندر کی طرح ہی ہنستا ہے اور ہر وقت چھلانگیں مارتا رہتا ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ شیوم ہنومان کا دوسرا جنم ہو سکتا ہے،وہ اس سے انکار نہیں کرتے۔اُن کا کہنا ہے کہ شیوم کے بال ابھی چھوٹے ہیں، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ مزید بڑے ہونگے۔

مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.