لاہوربند روڈ: نامعلوم افراد کی ڈولفن فورس کے اہلکاروں پر فائرنگ

فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا، 22 سالہ محسن کوگردن میں گولی لگی، تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ترجمان ڈولفن فورس

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار دسمبر 20:14

لاہوربند روڈ: نامعلوم افراد کی ڈولفن فورس کے اہلکاروں پر فائرنگ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 دسمبر 2019ء) صوبائی دارلحکومت لاہور میں نامعلوم افراد نے ڈولفن فورس کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا، محسن کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ، وہاں دم توڑ گیا۔ ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق لاہور کے علاقے محمود بوٹی بند روڈ پر نامعلوم افراد نے ڈولفن فورس کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے ڈولفن فورس کا ایک جوان شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ڈولفن فورس اہلکار محسن کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ شہید اہلکار محسن کی گردن میں گولی لگی تھی۔ محسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ ترجمان ڈولفن فورس نے بتایا کہ فائرنگ سے شہید محسن کی عمر 22 سال تھی۔ شہید محسن نے 4 نومبر 2016ء میں ڈولفن فورس پولیس جوائن کی تھی۔ دوسری جانب پولیس نے نامعلوم ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے قریبی علاقوں کی ناکہ بندی کردی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے جائے وقوعہ سے بھی شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں۔