وزیر زراعت نعمان لنگڑیال کے زراعت ہائوس لاہور میں کسان بورڈ پاکستان کے وفد سے کامیابمذاکرات
کاشتکاروں نے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا ،کاشتکاروں کے مسائل کے ازالہ کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جا رہا ہے‘وزیر زراعت
منگل 10 دسمبر 2019 00:21
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈاکٹر انجم علی ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع)،محمد رفیق اختر ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات پنجاب، شاہد قادر ایڈوائزر وزیر زراعت پنجاب سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
وزیر زراعت پنجاب نے اس موقع پر کسان بورڈ پاکستان کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔وزیر زراعت پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ کاشتکاروں کی فلاح کیلئے موجودہ حکومت نے قومی سطح پر300 ارب روپے کے منصوبہ جات شروع کئے ہیں جن سے گندم،دھان، گنے، تیلدار اجناس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے کسانوں کو سبسڈی دی جا رہی ہے اور کاشتکاروں کے مسائل اور ان کے دکھ کے ازالہ کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جا رہا ہے۔کسان بورڈ پاکستان کے وفد نے وزیر زراعت پنجاب سے گنے اور گندم کا ریٹ بڑھانے، زرعی ٹیوب ویلوں کے بجلی کے بلوں پر عائد ایف پی اے اور کیو ٹی اے کے علاوہ زرعی مداخل پر عائد جی ایس ٹی ختم کروانے کے مطالبات کئے۔وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کسان بورڈ پاکستان کے وفد کے مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور اس موقع پر ہدایت کی کہ کسان بورڈ پاکستان کے ممبران کو محکمہ زراعت کی ایڈوائرزی کمیٹی میں شامل کیا جائے تاکہ زراعت کو درپیش معاملات کو احسن طور پر حل کیا جائے۔وزیر زراعت سے ملاقات کے بعد کسان بورڈ پاکستان کے وفد نے احتجاج کا سلسلہ ختم کرتے ہوئے کسانوں کی فلاح کیلئے موجودہ حکومت کے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور ہڑتال کو ختم کر دیا۔مزید زراعت کی خبریں
-
سورج مکھی کی فصل کٹائی کیلئے تیار ہے، ترجمان محکمہ زراعت
-
کاشتکارکپاس کی کاشت ترجیحا 15 مئی تک مکمل کرلیں، ترجمان محکمہ زراعت
-
کپاس کے کاشتکاروں کیلئے 15 روزہ سفارشات جاری
-
محکمہ زراعت کا کپاس کی ریکارڈ پیداوارحاصل کر نے کےلئے کاشتکاروں کو تمام ممکن سہولیات کی فراہمی کا اعلان
-
محکمہ زراعت کا ٹماٹرکے کاشتکاروں کوآبپاشی میں احتیاط برتنے کامشورہ
-
کھجو ر کے باغبانوں کو درختوں کی شاخ تراشی کی ہدائت
-
تلسی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کیلئے آبپاشی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت
-
بی ٹی اقسام کےخلاف قوت مدافعت روکنے کےلئے کاشتکارکم از کم10فیصد رقبے پر نان بی ٹی اقسام کی کپاس کاشت کریں،ماہرین زراعت
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
-
مشروم کی 150 اقسام ، ہزاروں لوگ مشروم کی ایکسپورٹ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں، ترجمان آری
-
پنجاب حکومت کا اگلے 2 سالوں کے دوران کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کے زرعی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.