
ایک فون خریدنے پر ایک کلو پیاز بالکل مفت
امین اکبر
پیر 9 دسمبر 2019
23:29

بھارت میں پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے مارکیٹنگ کمپنیوں کو ایک نئی راہ دکھائی ہے۔اسی حوالے سے تامل ناڈو میں ایک موبائل شاپ نے سمارٹ فون خریدنے والوں کے لیے ایک نئی اور انوکھی پیش کش متعارف کرائی ہے۔ پٹکوٹئی میں میں واقع ایک موبائل سیلز اینڈ سروس سنٹر ، ایس آر ٹی موبائلز نے ایک فون خریدنے پر ایک کلو پیاز مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔
تامل ناڈو میں پچھلے کچھ دنوں میں پیاز کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔ پچھلے ہفتے میں یہ قیمت 180 روپے(تقریبا 400 پاکستانی روپے) تک پہنچ گئی تھی۔
ایس ٹی آر موبائلز کے مالک ساراونا کمار کا خیال تھا کہ فون کے ساتھ پیاز دینے سے اُن کی دوکان کی مقبولیت میں کافی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ غیر معمولی سکیم پچھلے ماہ متعارف کرائی گئی تھی۔
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ وہ یومیہ تین سے چار سمارٹ فونز فروخت کرتے تھے لیکن اس سکیم کے متعارف کرانے کے بعد وہ یومیہ دس سے زیادہ سمارٹ فونز فروخت کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گاہک سمارٹ فونز کے ساتھ اپنی مرضی سے چھوٹی یا بڑی پیاز خرید سکتے ہیں۔
تاجروں نے حالیہ دنوں میں ہونے والی بارشوں کو پیاز کی قیمت میں اضافے کی وجہ بتایا ہے۔پیاز کی قیمت بڑھنے سے سوشل میڈیا پر میمے اور مزاحیہ تبصروں کا بھی طوفان بپا ہوگیا ہے۔پچھلے ہفتے تامل ناڈو میں ہونے والی ایک شادی کے دوران نئے شادی شدہ جوڑے کو تحفے میں پیاز کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا تھا۔
تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ ای پالنیسوامی کا کہنا ہے کہ اگلے دو ہفتوں میں پیاز کی قیمت عام سطح تک آ جائیں گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.