Live Updates

سابق صدرآصف علی زرداری کا دماغ چھوٹا ہو گیا ہے

ایم آر آئی سے پتہ چلا ہے کہ آصف زرداری کا دماغ سکڑ گیا ہے: ترجمان پمز ہسپتال

Usama Ch اسامہ چوہدری منگل 10 دسمبر 2019 00:20

سابق صدرآصف علی زرداری کا دماغ چھوٹا ہو گیا ہے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 09 نومبر 2019) : ترجمان پمز ہسپتال کا کہنا ہے کہ سابق صدرآصف علی زرداری کا دماغ چھوٹا ہو گیا ہے۔انکا کہنا ہے کہ ایم آر آئی سے پتہ چلا ہے کہ آصف زرداری کا دماغ سکڑ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال کے ترجمان نے بیان دیا ہے کہ سابق صدرآصف زرداری کی ایم آر آئی رپورٹ میں ان کا دماغ چھوٹا نظر آیا ہے، ایم آر آئی سمیت دیگر رپورٹس ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد آفیشلی طور پر جلد جاری کردی جائینگی، دماغ کی رگیں سکڑنے کی وجہ سے بھی دماغ چھوٹا ہونا رپورٹ میں آ جاتا ہے۔

دوسری جانب آصف زرداری کے میڈیکل بورڈ میں مزید ڈاکٹرز کا اضافہ ہو گیا ہے اور بوڈر میں کارڈیک اور نیورو سرجن ڈاکٹرز بھی شامل ہوگئے ہیں ،جبکہ آصف زرداری کے ذاتی معالج کے لیے ڈاکٹر ندیم قمر کا نام پیش کیا گیا ہے اور پمز کے میڈیکل بوڈر کو ڈاکٹر ندیم قمر کے ساتھ سابق صدر کے علاج میں مشاورت کے لیے مراسلہ موصول ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ندیم قمر کو عدالتی احکامات کی روشنی میں علاج کی اجازت مل گئی ہے۔

یار رہےکہ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا تھا کہ ڈاکٹر عاصم اورڈاکٹر عدنان میں مقابلہ ہے، ڈاکٹر عدنان تو نوازشریف کو باہر لے جانے میں کامیاب ہوگئے، اب ڈاکٹرعاصم کیلئے چیلنج ہے کہ وہ کوئی ایسی بیماری ڈھونڈیں جس سے آصف زرداری کو باہر چلے جائیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہاتھا کہ آصف زرداری کا میڈیکل بورڈ بن گیا ہے، زرداری کے میڈیکل بورڈ میں ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم بھی شامل ہیں، انہوں نے کہاتھا کہ اب ڈاکٹر عدنان اور ڈاکٹرعاصم میں مقابلہ ہے، ڈاکٹرعدنان نوازشریف کے ذاتی معالج تھے، ڈاکٹر عدنان تو نوازشریف کو باہر لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔

کیا اب ڈاکٹرعاصم بھی آصف زرداری کو باہر لے جائیں گے؟ ڈاکٹر عاصم حسین ان کے ذاتی معالج ہیں۔ ڈاکٹرعاصم کیلئے چیلنج ہے کہ وہ کوئی ایسی بیماری ڈھونڈیں اورآصف زرداری کو باہر لے جائیں۔ کراچی تو وہ چلے ہی جائیں گے لیکن کوئی ایسی بیماری ڈھونڈیں جس سے آصف زرداری کے باہر جانے کی راہ ہموار ہوجائے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ خیریت رکھے، آصف زرداری کی طبیعت نوازشریف سے زیادہ خراب ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھاکہ عمران خان اب اس اسٹیج پر آگئے ہیں کہ جب ایک سسٹم گررہا ہے اور دوسراکھڑا ہورہا ہے۔انہوں نے خود کو ڈبردوس ہونے سے بچانا ہے، ایک طرف عمارت گررہی ہے، دوسری عمارت کھڑی ہونے والی ہے ۔ عمران خان ان کے درمیان میں ہیں، انہوں نے اپنی جماعت کو بھی بچانا ہے، الیکٹیبلز ٹیکنوکریٹ بھی ہیں۔ کیونکہ سسٹم گررہا ہے۔چیئرمین نیب نے ہواؤں کے رخ کی بات کی، اگر چیئرمین نیب کچھ کرتے ہیں تو جمہوریت کو گرنے سے کوئی نہیں بچا سکتا۔عدالتیں بھی اپنے سسٹم میں ہیں، ان کے پاس معاملات جاتے ہیں ۔وہ کہتی ہیں کہ پارلیمنٹ کے پاس جائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات