مولانا فضل الرحمان اور مولانا شیرانی نے درس نظامی پاس نہیں کیا

درس نظامی پاس کئے بغیر نظریہ کونسل کے سربراہ رہے ،تحقیقات ہونی چاہیے: سینئر تجزیہ کار ہارون رشید

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی منگل 10 دسمبر 2019 13:27

مولانا فضل الرحمان اور مولانا شیرانی نے درس نظامی پاس نہیں کیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ، 10دسمبر 2019ء ) :سینئر تجزیہ کار ہارون رشید نظریاتی کونسل کے سربراہ رہنے والے مولانا فضل الرحمان اور مولانا شیرانی نے درس نظامی پاس نہیں کیا۔ تفصیل کے مطابق سینئر تجزیہ کار ہارون رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا شیرانی نے درس نظامی بھی پاس نہیں کیا اور ان یہ نظریاتی کونسل کے سربراہ تعینات رہے۔

اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ ہارون رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان مولانا سمیع الحق کے شاگرد تھے۔ انہوں نے کہا اگر چھ ماہ بعد بھی الیکشن کراد یئے جائیں تو مولانا فضل الرحمان دوبارہ سے الیکشن کا مطالبہ کریں گے اور کہیں گے کہ الیکشن فیئر نہیں تھے۔ ہارون رشید کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس عوامی سپورٹ نہیں ہے ، ان کی قوم ان کے ساتھ کھڑی نہیں ہوئی، تاہم انہوں نے مداس کے طلبہ کو اکٹھا کیا اور حکوت کو دباوٴ میں لانے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

تاہم مولانا فضل الرحمان دھرنے کو کامیاب بنانے میں ناکام ہوئے۔ یاد رہے حکومتی وزاء بھی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو تنقید کا نشانہ بناتے  رہے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام ( ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے تھے استعفیٰ لینے آیا ہوں وہ بتائیں استعفیٰ کہاں ہے الیکشن کمیشن کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا ۔

  علاوہ ازین خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان دوسرے کے کندھوں پر بندوق رکھ کر چلاتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان بتائیں کہ انہوں نے اپوزیشن کی کرپشن بچانے کے لیے ان کے ساتھ کیا ڈیل کی ہی الیگل فارن فنڈنگ کی آڑ میں پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ تاہم ہارون رشید نے  کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ناکام ہوا، اور دعویٰ کیا کہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا شیرانی نے درس نظامی بھی پاس نہیں کیا اور ان یہ نظریاتی کونسل کے سربراہ تعینات رہے۔ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔