الحمرا میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لئے سیمینار کا انعقاد

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اقوام عالم کو اپنا فعال اور متحرک کردار ادا کرنا ہوگا‘ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان

منگل 10 دسمبر 2019 16:29

الحمرا میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یک جہتی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء) لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے الحمرا ادبی بیٹھک میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینارمیں مقررین کی طرف سے کشمیریوں کو انکا بنیادی حق ِآزادی دیئے جانے پر روز دیا گیا۔ ایگزیکٹو ڈائر یکٹرلاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام آزادی کی روشن صبح طلوع ہوتے دیکھے گے،ٓآزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے،جس کے لئے انکو نے بے شمار قربانیاں دیںجو رائیگاں نہیں جائیں گی،انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اقوام عالم کو اپنا فعال اور متحرک کردار ادا کرنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ الحمرا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے سیمینار کے علاوہ مختلف موقعوں پر واک، نمائشیں، ڈراموں و دیگر تقریبات کا باقاعدہ انعقاد کروا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

الحمر ا افسران و ملازمین کی بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تقریب میں شرکت کی۔شرکت کرنے والوں میں ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عارف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائن آرٹ مینا ہارون و دیگر شامل ہیں۔ نظامت کے فرائض نیاز حسین لکھویرا نے ادا کئے۔حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں الحمرا کے پلیٹ فارم سے کشمیریوں کو آزادی دلانے میں بھر پور کردار ادا کیا جا رہا ہے۔یہ سیمینار بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔

متعلقہ عنوان :