Live Updates

احتساب سے بچنے کے لیے مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں، گورنر سندھ

کامیاب جوان پروگرام کے افتتاح کے لیے آیا ہوں، ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ پورا کریں گے،جامشورو میں میڈیا سے گفتگو

منگل 10 دسمبر 2019 17:51

احتساب سے بچنے کے لیے مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں، گورنر سندھ
جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ احتساب سے بچنے کے لیے مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں، نوازشریف کو بیٹی کے پاس واپس آنا چاہیے۔جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے افتتاح کے لیے آیا ہوں، ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ پورا کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ احتساب سے بچنے کے لیے لندن میں چھپنا شرم کی بات ہے، کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی، احتساب سے بچنے کے لیے مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں، نوازشریف کو بیٹی کے پاس واپس آنا چاہیے۔گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں، ہمیں مدد کرنا ہوگی،وفاق کے کراچی میں 162 ارب کے منصوبے چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پہلے اپنے پلان تو بتائیں کہ کیا پلان ہے، مولانا کا کوئی بیان اب پاکستانی سیاست پر اثر انداز نہیں ہوتا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات