پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم کے الیکشن 2020-21 کونہ تسلیم کرتا ہوں اور نہ ہی عدالت سے رجوع کروں گا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 10 دسمبر 2019 17:57

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم کے الیکشن 2020-21 کونہ تسلیم کرتا ہوں ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 دسمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم کے الیکشن 2020-21 کونہ تسلیم کرتا ہوں اور نہ ہی عدالت سے رجوع کروں گا ،ڈاکٹر وسیم (سی ای او ) کی جانبداری کی وجہ سے الیکشن میں مخالف گروپ کو ووٹ بنانے میں مددگار بنا جو کہ ان کے عہدے کے لحاظ سے منافی تھا ، ان خیالات کا اظہار ڈاکٹرز عمل گروپ کے امیدوار برائے صدارت سابق صدر پی ایم اے جہلم ڈاکٹر حفیظ الر حمن نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ میں نے پولنگ کے دوران گنتی سے دو گھنٹے قبل ہی اعلان کر دیا تھا کہ ڈاکٹر وسیم (سی ای او ) اور شعیب کیانی ( AMS) نے نئے بھرتی ہونے والے ڈاکٹر ز کے میڈیکل بننے سے قبل انہیں چوہدری فواد مجید کو ریفر کرتے تھے جہاں پر میڈیکل سے قبل ڈاکٹر فواد مجید انہیں ڈاکٹر شعیب کیانی AMSاور ڈاکٹر تفسیر گوندل ان سے پہلے PMAکا رکنیت فارم پر کرواتے اور اپنی جیب سے فیس ادا کرتے رہے ، اور ساتھ یہ یاد کراتے کہ تمہاری نوکری ہماری وجہ سے ہو رہی ہے حالانکہ انٹرویو کمیٹی کا ڈاکٹر شعیب کیانی ممبر بھی نہیں تھا ، اس کے باوجود وہ جو رپورٹ ڈاکٹر وسیم کو بنا کر دیتا ، وہ DCجہلم کو پیش کر دیتا اس طرح دور دراز کے ڈاکٹر ز کیلئے بھی یہی طریقہ اپنا یا ۔

(جاری ہے)

پنڈدادنخان سے نائب صدر ، جوائنٹ سیکر ٹری اور جہلم سے لیڈی ڈاکٹر سر مد حفیظ میرے گروپ سے کامیاب ہوئی ہیں اس کے باوجود بھی میں اس الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن کو مسترد کرتا ہوں ، نہ ہی الیکشن کو مانتا ہوں اور نہ ہی عدالت سے رجوع کرونگا ، حالانکہ جب میں صدر PMAمنتخب ہوا تو ہمیں کچھ نہ دیا گیا مگر ہم PMAکو لاکھوں روپے کا فنڈ چھوڑ کر جارہے ہیں ، ہمیں ڈاکٹرز کی فلاح مقصود ہے ، سینئر ڈاکٹرز نے میرا ساتھ دیا جبکہ نئے ڈاکٹرز مجبوری کے تحت ووٹ کی تصویر بنا کر انہیں دکھاتے رہے کیونکہ ڈیوٹی روسٹرم اے ایم ایس بناتا ہے ، ووٹر لسٹ میں اندراج کیلئے ڈاکٹر کا ضلع جہلم یا پوسٹنگ پر بنتی ہے میری ڈاکٹرز کیلئے خدمات آپ سب کے سامنے عیاں ہیں اور آئندہ بھی میں ڈاکٹرز کی فلاح بہبود کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑوں گا میرے ووٹرز میرا سر مایہ ہیں ۔