ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ شوگر کین کمیٹی ’’برائے خرید گنا‘‘ اجلاس، اہم امور کا جائزہ لیا

منگل 10 دسمبر 2019 18:30

چنیوٹ۔ 10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ شوگر کین کمیٹی برائے خرید گنا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم پی اے مہر تیمور امجد لالی اور ضلعی صدر پی ٹی آئی میاں شوکت علی تھہیم نے خصوصی طور پر شرکت کی ، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی ، اے ڈی سی جی عمران عصمت ، اسسٹنٹ کمشنرز ، کسان نمائندگان کے علاوہ محکمہ زراعت ، لیبر ، پولیس ، ٹریفک پولیس ، ڈی او نڈسٹریز و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ، اس موقع ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان شوگرملز کے ذمہ سیزن 2018/2019کے کسانوں کے 33کروڑ روپے واجب الاادا ہیںجو کسانوں کو روزانہ کم از کم 1کروڑ روپے کے حساب سے ادا کرے ورنہ ملز کو بند کر دیا جائے گا اور انکے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جائے گی ، انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ سیزن 2019/2020میں بھی تمام شوگر ملز کسانوں کو گنے کی قیمت بروقت ادا کریں ، اس موقع پر کسانوں نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گنے کی کسی قسم کی کٹوتی نہ کی جائے اور ناپ تول میں کمی بیشی نہ کی جائے ، جس پر ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی او آئی پی ڈبلیو کو پابند کیا کہ وہ اس سلسلہ میںروزانہ کی بنیاد پر شوگر ملوں کا معائنہ کریں اور کسانوں کا استحصال ہر گز نہ ہونے دیں ، اس موقع پرایم پی اے مہر تیمور امجد لالی نے کہا کہ ٹریفک کو بحال رکھنے کیلئے محکمہ پولیس ، ٹریفک پولیس اور ملز انتظامیہ خصوصی طور پر انی ٹیمیں مختلف مین شاہراہوں اور شوگر ملوں کے باہر تعینات کریں تاکہ گنے کی ترسیل میں آسانی رہے اور ٹریفک کی روانی بحال رہے اس سے وقت کا ضیاع نہیں ہو گا اور انسانی جانوں کی حفاظت بھی ہو گی ، آخر میں ڈپٹی کمشنر نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس تمام گنے کی ٹرالیوں و دیگر گاڑیوں کے پیچھے ریفلیکٹرز نصب کروائیں تا کہ رات کے اندھیرے کا سفر بھی محفوظ بن سکے ،عمل درآمد نہ کرنے والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :