ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا سینئر صحافی اور سابق ایم ڈی اے پی پی مسعود ملک کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 10 دسمبر 2019 20:16

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا سینئر صحافی اور سابق ایم ڈی اے پی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی اور سابق ایم ڈی اے پی پی مسعود ملک کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مسعود ملک کی شعبہ صحافت میں خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے جمہوریت کیلئے اپنی صلاحیتوں اور قلم کا بہادری سے استعمال کیا، حق گوئی کی پاداش میں وہ نوکری سے بھی محروم ہوئے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل دے۔