Live Updates

بھارتی لوک سبھا میں شہریت کے حوالے سے قانون سازی دو طرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی ہے،عمران خان

منگل 10 دسمبر 2019 20:27

بھارتی لوک سبھا میں شہریت کے حوالے سے قانون سازی دو طرفہ معاہدوں کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے بھارتی لوک سبھا میں شہریت سے متعلق قانون سازی بل کی مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ بل بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کے منافی ہے، فسطائی مودی سرکار اور آر ایس ایس نظریے کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے بھا رتی لو ک سبھا میں شہریت سے متعلق متنا زعہ قانو ن سازی کی مذمت کی اور کہا کہ متنا زعہ بل انسانی حقوق دوطرفہ معاہدوں کی مکمل خلاف ورزی ہے یہ بل بی جی پی کی آر ایس ایس پا لیسی اور مسلما ن مخالفت کی عکا سی کر تا ہے ۔

انہو ںنے مزید کہا کہ بھارتی لوک سبھا میں شہریت کے حوالے سے قانون سازی انسانی حقوق کے قانون اور پاکستان کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات