آر پی او فیصل آباد کی زیر صدارت ریجن فیصل آباد میں کرائم کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد

منگل 10 دسمبر 2019 23:30

فیصل آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) : ریجن فیصل آباد میں کرائم کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد آر پی او فیصل آباد نے اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں سی پی او فیصل آباد،ڈی پی اوز جھنگ،ٹوبہ اور چنیوٹ کی شرکت کی۔رفعت مختار راجہ ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد نے دوران میٹنگ آر پی او فیصل آباد نے کرائم کے حوالے سے ضلعوں کی رپورٹس اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔

آر پی او نے سٹریٹ کرائم بالخصوص ڈکیتی و راہزنی کے خاتمہ اور اس میں کمی کے حوالے سے بحث کی۔جرائم کی روک تھام کیلئے موثر اور قابل عمل حکمت عملی اختیار کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہر مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری اور ریکارڈ یافتہ مجرمان کو گرفتار کئے بغیر جرائم میں کمی لانا نا ممکن ہے۔

(جاری ہے)

معاشرتی برائیاں جرائم پیشہ افرادکیلئے نرسری کا کام کرتی ہیں لہذا ء منشیا ت فروشوں،جوئے کے اڈوں اورقحبہ خانوں کے خلاف کریک ڈائون عمل میں لائے جائیں۔

سنگین مقدمات میں ملزما ن کی گرفتار ی کو یقینی بنایا جائے۔تفتیش جدید خطوط پر عمل میں لائی جائے۔چالان بر وقت عدالتوں میں جمع کروائے جائیں۔ آر پی او نے تمام پولیس افسران کو ہدایات کیں کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لائیں ۔اپنے فرائض منصبی محنت اور ذمہ داری سے ادا کریں۔تعلیمی اداروں ،عبادت گاہوں ،حساس تنصیبات،اہم عمارتوں،غیر ملکیوں بالخصوص چائینز کی حفاظت کیلئے باہمی تعاون و مشاورت سے فول پروف سکیورٹی انتظامات عمل میں لائے جائیں۔

جہاں کہیں نقا ئص ہوں انہیں فوری طور پر دور کیا جائے۔صبروتحمل و د ا نشمندی سے حالات کو کنٹرول میں رکھتے ہوئے معاملات کو نمٹایا جائے۔انٹیلی جنس کی بنیاد پر کو مبنگ آپر یشنز کئے جائیں۔جرائم پیشہ افراد کے خفیہ ٹھکانوں پر ریڈ کئے جائیں۔شہر کے داخلی و خارجی راستوںپر چیکنگ کے عمل کو بہتر بنایا جائے تاکہ دہشت گرد عناصر کی نقل و حرکت کو محدود کیا جا سکے۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ کرسمس کے حوالے سے سی پی او فیصل آباد ،ڈی پی اوز جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اورچنیوٹ قبل از وقت جامع سکیورٹی پلان جاری کریں تاکہ مسیحی برادری کرسمس کا تہوار پرامن فضا میں منا سکے ۔تمام پولیس افسران دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں تاکہ جرائم کا خاتمہ اور امن و امان کا قیام ممکن بنایا جا سکے۔