کاؤ بوائے ہیٹ پہنے کبوتروں نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 10 دسمبر 2019 23:55

کاؤ بوائے ہیٹ پہنے کبوتروں نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا

جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے افراد اس وقت  حیران رہ گئے جب انہوں نے لاس ویگاس میں  کبوتروں کو سروں  چھوٹے چھوٹے کاؤ بوائے ہیٹ پہنے دیکھا۔
بوبی لی نے فیس بک پر ایک  ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں لاس ویگاس میں  ٹروپیکانا ایونیو اور میری لینڈ  پارک وے کے قریب  ایک پارکنگ لاٹ میں کبوتروں کے ایک گروپ کو دکھایا گیا ہے۔ کبوتروں کے اس گروپ میں سے کچھ کبوتروں نے سروں پر چھوٹے چھوٹے کاؤ بوائے ہیٹ پہنے  ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)


جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ لوفٹی ہوپس کو چلانے والی ماریا ہلمین  کا کہنا ہے کہ انہیں کبوتروں کی فلاح کے حوالے سے کافی خدشات ہیں۔اُن کا کہنا ہے کہ کبوتروں کو پہلی بار دیکھنے پر تو یہ انہیں کافی پیارے لگے لیکن پھر انہوں نے سوچا کہ اُن کے سروں پر ہیٹ کہاں سے آئے۔
ماریا کو امید ہے کہ وہ  کبوتروں کو پکڑ کر اُن کے سروں سے ہیٹ اتار دیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ  یہ ہیٹ اُن  کے رکاؤٹ ہو سکتے ہیں اور یہ شکاری پرندوں کو بھی متوجہ کر سکتے ہیں۔


متعلقہ عنوان :