چمپینزی نے اپنی نگران کی نقل میں کپڑے دھو دئیے۔ ویڈیو وائرل
امین اکبر بدھ 11 دسمبر 2019 23:52
چین کے ایک چڑیا گھر میں ایک چالاک چیمپنزی نے اپنی نگران کی نقل کرتے ہوئے کپڑے دھو دئیے۔ یوہئی نامی اس 18 سالہ نر چیمپینزی کو اپنے پنجرے میں صابن اور برش سے ایک سفید ٹی شرٹ دھوتے دیکھا گیا۔ اس موقع پر موجود لوگوں نے شرٹ دھوتے چیمپنزی کی ویڈیو بھی بنائی۔چیمپینزی کے شرٹ دھونے کا واقعہ پچھلے جمعے کو جنوب مغربی چین میں چونگ چنگ کے لیہی لیڈو تھیم پارک میں پیش آیا۔
(جاری ہے)
یوہئی کی نگران ژو نے نیوز ویب سائٹ ای سی این ایس کو بتایا کہ جب بھی وہ اپنے کپڑے دھونے بیٹھتی، چیمپینزی انہیں دیکھتا۔مس ژو نے بتایا کہ انہوں نے جان بوجھ کر ایک صابن، ایک برش اور سفید ٹی شرٹ چیمپنزی کے پنجرے میں چھوڑی تاکہ دیکھ سکیں کہ وہ کیا کرتا ہے۔
مس ژو نے بتایا کہ وہ چیمپینزی کو کپڑے دھونا سکھانا نہیں چاہتی تھیں ، لیکن وہ انہیں مسلسل دیکھتا رہتا تھا، اس پر انہوں نے سوچا کہ چیمپینزی کے پنجرے میں بھی ٹی شرٹ، صابن اور برش چھوڑنا چاہیے ، تاکہ دیکھیں کہ وہ کیا کرتا ہے۔
چیمپینزی کے کپڑے دھونے کی ویڈیو چینی سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہو چکی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.