پولیس کی منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری،17ملزمان گرفتار

جمعرات 12 دسمبر 2019 16:05

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) پولیس کی منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جن میں17ملزمان گرفتارکرلئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروشوںوناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ جھال چکیاں پولیس نے محمد ضمیر سکنہ تقی پارک سے چرس660گرام، زبیر سکنہ 70شمالی سے چرس800 گرام، ارسلان سکنہ 71شمالی سے چرس390گرام،تھانہ صدر پولیس نے تجمل سکنہ 96شمالی سے ہیروئن105گرام، تھانہ شاہ پورصدر پولیس نے اشرف سکنہ چکڑالہ سے چرس260گرام، امام بخش سکنہ مورا والا سے بندوق12بور، تھانہ سلانوالی پولیس نے زبیر سکنہ 138جنوبی سے شراب35بوتل، تھانہ ساہیوال پولیس نے مقبول سکنہ کدلتھی سے چرس300گرام، شکیل سکنہ ہجوکہ سے رائفل444بور، عمرفاروق سکنہ ہجوکہ سے پسٹل30بور، عون عباس سکنہ حسین آباد سے پسٹل30بور،تھانہ کینٹ پولیس نے معاذ احمد سکنہ دھریمہ سے بندوق12بور، مختار سکنہ دھریمہ سے پسٹل9ایم ایم ، تھانہ پھلروان پولیس نے صفدر سکنہ سالم سے کلاشنکوف، اصغر سکنہ سالم سے رائفل7ایم ایم، سرفراز سکنہ چک2جنوبی سے بندوق12بوراور واجد سکنہ گڑھی محلہ پھلروان سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی و ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔