فیڈریشن الیکشن میں اپوزیشن جھنجلاہٹ کا شکارہے،ہم کامیابی حاصل کریں گے،ایس ایم منیر

انجم نثار کو بھی شکست کے ہار پہننے کا شوق ہے اوریو بی جی انہیںناکامی کا ایک اور ہارپہنائے گا،سرپرست اعلیٰ یو بی جی تقریب سے سینیٹرعبدالحسیب خان،انجینئرداروخان،خالدتواب،عبدالرحیم جانو،حنیف گوہر،طارق حلیم،عمرریحان اوردیگر کا خطاب

جمعرات 12 دسمبر 2019 18:47

فیڈریشن الیکشن میں اپوزیشن جھنجلاہٹ کا شکارہے،ہم کامیابی حاصل کریں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی الیکشن میں اپوزیشن گروپ کی مایوسیاں بڑھتی جارہی ہیں اور انہیں اپنی ناکامی کا یقین ہوچلا ہے اسی لئے اپوزیشن گروپ کے رہنما ء جھنجلاہٹ میں مبتلا ہوچکے ہیں انہیں بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہدسے زیادہ فیڈریشن کے اقتدار پر قبضہ کرناضروری لگتا ہے لیکن تاجرمخالف عناصر کے عزائم پورے نہیں ہوسکتے اور یونائٹیڈ بزنس گروپ فیڈریشن الیکشن سوئپ کرے گا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار مقامی ہوٹل میں غضنفرعلی خان، فیڈریشن الیکشن میںنائب صدر کے امیدوار زبیر باویجہ،زاہدعمر نمبردار اور ہمایوں لئیق کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عصرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں فیڈریشن الیکشن میں یو بی جی کے وسینئرنائب صدر کے امیدوار محمدحنیف گوہر،فیڈریشن چیمبر کے صدر انجینئرداروخان اچکزئی،سینیٹر عبدالحسیب خان،خالدتواب، گلزار فیروز، سیدمظہرعلی ناصر،طارق حلیم، عبدالرحیم جانو،نور احمدخان،شیخ عمرریحان،ویتنام کے کمرشل قونصلر Nguyen Hongtien،انڈونیشیا کے قونصل جنرل Totok Prianamto،مشہودعلی خان، شکیل ڈھینگڑا،ذوالفقارشیخ، ارشد جمال، ملک خدا بخش،وسیم وہرہ ،شاہین الیاس سروانہ،میاں ارشد فاروق،عرفان سروانہ،ماہین سلمان،سعیدہ بانو،محمدعلی حیدر،جنیدعبدالقادر،فاروق افضل،اکبرفاروقی،ممتاز شیخ،کموڈور نقوی بھی موجود تھے۔

ایس ایم منیر نے اپنی تقریر میں کہا کہ میری صحت اب دن بدن بہتر ہورہی ہے،میری غیرموجودگی میں یو بی جی کے مرکزی سیکریٹری جنرل زبیرطفیل اور سندھ زون کے چیئرمین خالد تواب نے گروپ کی سرگرمیوں میں کوئی کمی نہیں آنے دی،فیڈریشن الیکشن میں ہماری اکثریت ہے اور ہم 27دسمبر کی شام کو کامیابی کا جشن منائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مخالف گروپ کو شکست کا بہت شوق ہے کیونکہ مسلسل پانچ سال تک بزنس مین پینل کے رہنمائوں نے یونائتیڈ بزنس گروپ کے مقابل ہارنے کا مزہ چکھا اور اب چھٹے سال بھی شکست انکا مقدر بنے گی،مخالف امیدوار انجم نثار کو بھی شکست کے ہار پہننے کا شوق ہے اوریو بی جی انہیںناکامی کا ایک اور ہارپہنائے گا۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ افتخار علی ملک،میاں ادریس،تنویرشیخ،سینیٹر الیاس بلور،عبدالرئوف عالم سمیت یو بی جی کے ہررہنما نے میرا بھرپور ساتھ دیاہے اور مستقبل میں ہمارا گروپ مزید مضبوط بنے گا، ہمارے چھٹے صدارتی امیدوار ڈاکٹر نعمان بٹ اور انکی پوری ٹیم بھی بھاری اکثریت سے منتخب ہوکربے مثال کامیابی حاصل کریں گے۔ خالدتواب نے اپنی تقریر میں کہا کہ مخالف گروپ کے رہنماء فیڈریشن الیکشن کے وقت گھروں سے باہر نکل کرمصنوعی آنسوئوں کے سہارے کاروباری برادری کوبہکانے کی ناکام کوشیں کررہے ہیں لیکن انہیں فیڈریشن الیکشن میں مسلسل ناکامیوں کا سامنا ہے اور اس سال بھی یہ عناصربزنس مین پینل کے نام پر مسلسل چھٹی شکست کیلئے تیار رہیں،یو بی جی کا مشن ہے کہ ایف پی سی سی آئی مضبوط رہے تاکہ ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کی آواز موثر انداز میں بلند ہوسکے اور گزشتہ پانچ سال میں ہم اپنے اس مقصد میں کامیاب رہے ہیں۔

سینیٹر عبدالحسیب خان نے کہا کہ کاروباری برادری کے ہردلعزیز رہنما ایس ایم منیر کو صرف بزنس کمیونٹی کی ہی نہیں بلکہ ملک اور بیرون ممالک تمام ہی شعبوں سے وابستہ لوگوں کی دعائیں ہیں اور ان دعائوں کے طفیل صحتیاب ہورہے ہیں۔عبدالرحیم جانونے کہاکہ ایس ایم منیر بھائی ایسے لیڈر ہیں جنہیں ہم سب آئیڈیل مانتے ہیں اور انہوں نے یو بی جی کے ذریعہ ایف پی سی سی آئی کو ایک بار پھر مضبوط پلرزپر کھڑا کردیا ہے۔

حنیف گوہر نے کہا کہ ایس ایم منیر کی کاروباری برادری کے نمائندہ ادارے ایف پی سی سی آئی کے بارے میں فکرمندی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے آپریشن کے بعد آنکھ کھلتے ہیں پوچھا کہ فیڈریشن اور یو بی جی میں کوئی پریشانی تو نہیں،ایسا لیڈر جو اپنے آپ سے زیادہ دوسروں کی فکر رکھتا ہوں وہ فرشتہ ہے۔وسیم وہرہ نے کہا کہ ایس ایم منیرایک مثالی لیڈرہیں،ایس ایم منیرنے افتخار علی ملک کے ساتھ ملکر بھرپور جدوجہد کے بعد ایک بار پھر ایف پی سی سی آئی کو پیروں پر کھڑا کیا ہے اسے دوبارہ مفلوج کرنے کے درپہ ہے لیکن انکا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

ملک خدابخش نے کہا کہ 27دسمبر کو فتح ایس ایم منیر اور انکی ٹیم کے قدم چومے گی۔کاٹی کے صدر عمرریحان نے کہا کہ ایس ایم منیر کا کوئی متبادل نہیں ہوسکتا اور ہم سب یو بی جی میں انکے سولجر ہیں،یو بی جی ایک چٹان کی مانند ہے جسے گرانے کی خواہش رکھنے والے اب خواب دیکھنا بند کردیں۔ ترجمان یو بی جی گلزار فیروزنے کہا کہ فیڈریشن چیمبر میں تبدیلی آچکی ہے اور بزنس کمیونٹی کا یونائٹیڈ بزنس گروپ کے لیڈران پر اعتماد مضبوط ہے کیونکہ ہم پورے پاکستان کے تاجرنمائندوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں ۔