بھارت خطے میں امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، پاکستان

بی جے پی حکومت آر ایس ایس کے نظریے کو فروغ دے رہی ہے جس کا مقصد بھارت کو ہندؤ ریاست بنانا ہے، منیر اکرم

جمعہ 13 دسمبر 2019 13:08

بھارت خطے میں امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، پاکستان
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) اقوام متحدہ میں پاکستان سے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارت میں ہندتوا انتہاپسندی اور مودی سرکار کی مسلم دشمن پالیسیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت آر ایس ایس کے نظریے کو فروغ دے رہی ہے جس کا مقصد بھارت کو ہندؤ ریاست بنانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بھارت میں فستائیت نظام رائج کر کے مسلم شناخت اور ورثے کو مٹایا جا رہا ہے، مودی سرکار اور آر ایس ایس نے دھونگ ، تشدد اور تعصب سے تمام ریاستی مشینری پر تسلط جما لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی اقدامات دراصل ہندو تنگ نظری اور منظم اسلام دشمنی کا نتیجہ ہیں۔ وادی چنار میں بڑے پیمانے پر خون ریزی اور نسل کشی کا خطرہ ہے۔انہوںنے کہاکہ عالمی برادری نے اگر بھارتی جارحیت کو روکنے میں کردار ادا نہ کیا تو امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔