ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی کی کارروائی ، منشیات و شراب فروشی میں ملوث چار ملزمان گرفتار کرلئے

جمعہ 13 دسمبر 2019 13:08

ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی کی کارروائی ، منشیات و شراب فروشی میں ملوث ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی شبیراحمد معہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات و شراب فروشی میں ملوث چار ملزمان گرفتار کرلئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایاکہ ملزمان سے 60 لیٹرز الکوحل اور 720گرام چرس برآمد کرلئے گئے ،ملزمان میں محمد اسلم،فضل الرحمان، عاصم مسیح اور عمران ہمایوں شامل ہیں،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔