وہاڑی: شہر بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھر مار، شہری سخت پریشان

کلب روڈ،جناح روڈ،ریل بازار،لنڈابازار،ٹرسٹ پلازہ بازار،ضیاشہیدروڈ،اقبال روڈ،غلہ منڈی سمیت دیگر علاقے بھرے پڑے ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 13 دسمبر 2019 17:13

وہاڑی: شہر بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھر مار، شہری سخت پریشان
وہاڑی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13دسمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی، منور حُسین رجانہ) شہربھرمیں پیشہ وربھکاریوں کی بھرمارہو گئی ہے جس کے باعث شہری سخت پریشان،ہیں ۔انتظامیہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وہاڑی شہروگردونواح کے مختلف علاقوں خصوصاًکلب روڈ،جناح روڈ،ریل بازار،پرانہ ڈاکخانہ بازار،چوڑی بازار،کارخانہ بازار،لنڈابازار،ٹرسٹ پلازہ بازار،ضیاشہیدروڈ،اقبال روڈ،غلہ منڈی سمیت شہربھرمیں بھیک مانگنے والے ہرعمرکے مردوخواتین پیشہ وربھکاریوں کی فوج اُمڈ آئی ہے، بھکاری طلوع آفتاب کے ساتھ ہی ٹولیوں کی شکل میں شہرکارُخ کرتے ہیں اوردُکانیں کھلتے ہی یہ یلغارکردیتے ہیں جبکہ پارکوں، ہوٹلوں، دفاتراورتمام خریداری مراکزمیں یہ بھکاری دندتاتے ہوئے داخل ہوتے ہیں اورہر آنے جانے والے سے بھیک مانگتے وقت سخت ذہنی اذیت سے دوچارکردیتے ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنراوردیگرذمہ داراداروں سے مطالبہ کیاہے کہ شہربھرسے بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرکے شہریوں کواذیت سے نکالاجائے۔

متعلقہ عنوان :