Live Updates

وزیراعظم کا کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے رابطہ

عمران خان نے کیینیڈین ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر کی تشویش ناک صورتحال سے آگاہ کیا، کرفیو کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 دسمبر 2019 23:30

وزیراعظم کا کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے رابطہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 دسمبر2019ء) وزیراعظم کا کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے رابطہ، عمران خان نے کیینیڈین ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر کی تشویش ناک صورتحال سے آگاہ کیا، کرفیو کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کے روز کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران وزیراعظم عمران خان نے جسٹن ٹروڈو کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد تھی۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان نے کینیڈین وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ تشویش ناک صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے جسٹن ٹروڈو کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ کرفیو کے نفاذ کو 4 ماہ سے زائد کا وقت ہوگیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔ وزیراعظم نے جسٹن ٹروڈو سے درخواست کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں اور مودی سرکار پر دباو ڈالا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات