سجل علی اور احد رضامیر کی شادی موسم بہار تک متوقع

ہفتہ 14 دسمبر 2019 13:14

سجل علی اور احد رضامیر کی شادی موسم بہار تک متوقع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) مشہور پاکستانی ادکاروں سجل علی اور احد رضا میر آئندہ موسم بہار تک رشتہ ازواج میں منسلک ہو جائیں گے۔میڈیا رپوٹس کے مطابق دونوں فنکاروں کی منگنی رواں سال جون میں ہوئی تھی جس کا اعلان دونوں کی جانب سے سوشل میڈیا پرکیا گیا تھا۔ انہی خبروں پر ان کے پرستاروں نے جلد شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

(جاری ہے)

شادی کی حتمی تاریخ نہیں بتائی جارہی لیکن اطلاعات ہیں کہ آنے والے موسم بہار تک دونوں کی شادی ہوجائے گی۔ سجل علی اور احد رضا میر پاکستان سے باہر کسی ملک میں شادی کریں گے جس میں دونوں فنکاروں کے اہل خانہ اور چند قریبی رشتے دار ہی شرکت کریں گے تاہم شادی کی ایک تقریب پاکستان میں بھی ہوگی۔دونوں فنکار ڈرامہ سیریل یہ دل ہے میرا ،یقین کا سفر‘ اورآنگن میں بھی ساتھ ساتھ کام کرچکے ہیں۔