Live Updates

پاکپتن سے بشریٰ بی بی کے ذریعے ملنے والی خوشخبری جس نے عمران خان کی زندگی بدل دی

بشریٰ بی بی نے کیسے عمران خان کی زندگی بدل کر رکھ دی؟عمران خان، بشریٰ بی بی کی کس بات سے متاثر ہوئے؟ سینئیر صحافی حبیب اکرم نے پوری کہانی سنا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 14 دسمبر 2019 13:04

پاکپتن سے بشریٰ بی بی کے ذریعے ملنے والی خوشخبری جس نے عمران خان کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14دسمبر 2019ء) سینئیر صحافی حبیب اکرم کا وزیراعظم عمران خان کی زندگی میں آنے والی روحانی شخصیات سے متعلق کہنا ہے کہ عمران خان کی زندگی میں کئی روحانی شخصیات آئیں جنہوں نے عمران خان کی زندگی بدل کر رکھ دی۔عمران خان جب 14برس کے تھے تو ان کی والدہ انہیں ایک روحانی خاتون کے پاس لے گئیں۔روحانی پیشوا خاتون نے انہیں بتایا کہ آپ کا بیٹا پوری دنیا میں مشہور ہو گا اور آپ کا نام بھی گھر گھر پہنچے گا۔

اور بعد میں عمران خان کے کرکٹ میں آنے اور شوکت خانم اسپتال بننے کی صورت میں دونوں باتیں سچ ثابت ہوئیں۔عمران خان کی زندگی میں اس کے بعد روحانی شخصیت "بابا چالا" کی آمد ہوئی جو عمران خان سے متعلق کئی باتیں جانتے تھے۔اور ان کی بتائی ہوئی کئی باتیں سچ ثابت ہوئیں۔

(جاری ہے)

حبیب اکرم مزید کہتے ہیں کہ عمران خان کی زندگی میں اس کے علاوہ بھی کئی روحانی شخصیات آئیں جن کا ذکر عمران خان نے اپنی کتاب میں بھی کیا۔

تاہم عمران خان کی زندگی میں سب سے اہم روحانی شخصیت بشریٰ بی بی تھیں۔حبیب اکرم کا کہنا ہے کہ 2013ء کے انتخابات کے بعد پاکپتن کے خاندان کی بشریٰ بی بی سے عمران خان کی ارادت شروع ہوئی۔ان کی کہی ہوئی اکثر باتیں اتنی سچی ثابت ہوئیں کہ عمران خان تصوف کے اصطلاح میں مقام حیرت تک پہنچ گئے۔پاکپتن سے ہی انہیں پہلی بار یہ خوشخبری ملی کہ وہ اس ملک کے وزیراعظم بن جائیں گے۔

نواز شریف کے لیے پانامہ سکینڈل کی خدائی سو موٹو کی اصطلاح بھی انہیں پاکپتن کے شہر سے ملی۔ایک ہاتھ کی مخصوص انگلی میں چھوٹے ہاتھ کے نگینے کی انگوٹھی اور دوسرے ہاتھوں میں تسبیح بھی انہی ملاقاتوں کی دین ہے۔عمران خان کو پاکپتن سے اتنی تسکین میسر آئی کہ ارادت کا تعلق ازدواجی رشتے میں بدل گیا اور بشریٰ بی بی عمران خان کے گھر کا چراغ ہو گئیں اس کے بعد عمران خان کے دن پھرنے لگے اور وہ پاکستان کے وزیراعظم بن گئے۔وزیراعظم بننے کے بعد بھی عمران خان نے اپنی کامیابیوں کو بشریٰ بی بی کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دے دیا۔حبیب اکرم نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات