Live Updates

وزیر اعظم مدینہ منورہ پہنچ گئے ، ڈپٹی گور نر اور پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے استقبال کیا

ہفتہ 14 دسمبر 2019 17:24

وزیر اعظم مدینہ منورہ پہنچ گئے ، ڈپٹی گور نر اور پاکستانی قونصل جنرل ..
مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) وزیراعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے ایک روزہ سرکاری دورہ کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچے تو رائل ٹرمینل پر مدینہ کے ڈپٹی گورنر وحیب السہلی اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے استقبال کیا، سعودی پروٹوکول کے حکام اورپاکستان قونصلیٹ کے افسران بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی وفد میں شامل ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات