بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی منہ کے بل گر پڑے

ہفتہ 14 دسمبر 2019 19:38

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی منہ کے بل گر پڑے
کانپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے منہ کے بل گر پڑے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سڑھیوں پر گرے بھارتی وزیراعظم کو سیکیورٹی اہلکاروں نے سہارا دے کر اٹھایا۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم کانپور میں گنگا پراجیکٹ کا افتتاح کرنے گئے تھے۔اس موقع پر نریندر مودی گنگا گھاٹ کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اپنا توازن کھو بیٹھے اور منہ کے بل زمین پر جاگرے۔