وزیراعلیٰ کے پی کے کی مسلح افراد کی فائرنگ سے 2ایف سی اہلکار وں کی شہادت کی مذمت

ہفتہ دسمبر 23:29

وزیراعلیٰ کے پی کے کی مسلح افراد کی فائرنگ  سے 2ایف سی اہلکار وں کی شہادت ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2019ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ضلع ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مانجھی ایف سی چیک پوسٹ کے دو جوانوںکے جاںبحق ہونے اور راہگیروں کے زخمی ہونے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے مذمتی بیان میں وزیراعلیٰ نے دُعا کی اللہ تعالیٰ مرحومین کو جواررحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کری(آمین)۔

اُنہوںنے متعلقہ ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوںکو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔دریں اثنائوزیراعلیٰ نے کوہستان کے علاقہ کولئی پالس میں مسلح شخص کے گھر میں گھس کر خاتون سمیت 4افراد کو قتل کرنے کے واقعے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یہاں سے جاری مذمتی بیان میں وزیراعلیٰ نے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے۔