
دورہ پاکستان کیلئے ہم کسی کھلاڑی پر دباؤ نہیں ڈالیں گے، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ
ہماری دو ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کیا ہے ہم سیکیورٹی انتظامت سے مطمئن ہیں، نظم الحسن
احمد طارق
اتوار 15 دسمبر 2019
04:29

ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 دسمبر2019ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ صدر نظم الحسن نے کہا ہے کہ پاکستان جانے کیلئے کھلاڑیوں پر دباونہیں ڈالیں گے، اطلاعات کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو دورہ پاکستان کیلئے حکومت سے کلیئرنس ملنے کی امید ہے تاہم بورڈ کے صدر نظم الحسن کہتے ہیں کہ اجازت مل بھی گئی تو کھلاڑیوں پر وہاں جانے کیلئے دباو نہیں ڈالا جائے گا۔ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے کہا کہ ہماری دو ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کیا ہے ہم سیکیورٹی انتظامت سے مطمئن ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملے گا پی سی بی کو آگاہ کردیں گے۔ صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ کھلاڑی راضی ہوئے تو ٹیم میں کوئی تبدیلیاں نہیں کریں گے، تمام اہم کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ ہونگے۔
(جاری ہے)
دوسری جانب اردوپوائنٹ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اگلے سال پاکستان کا دورہ کرے گی۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا یہ دورہ اگلے سال جنوری فروری میں ہوگا۔ سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل جبکہ دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان پر رضامند ہوگیا ہے، باقاعدہ اعلان کچھ دنوں تک متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی کوششیں بالآخر کام آگئی ہیں اور اب بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر رضامند ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ پچھلے کچھ مہینوں سے پی سی بی کوششیں کر رہا تھا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے، جس کیلئے ایم ڈی پی سی بی وسیم خان اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور کچھ سینئر کھلاڑیوں کو دورے پر تحفظات ضرور تھے لیکن اب یہ تحفظات دور ہوچکے ہیں۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے تمام سینئر کھلاڑی پاکستان کے دورے میں ٹیم کا حصہ ہوں گے جن میں شکیب الحسن، مشفیق الرحیم زیر فہرست ہیں۔ واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم اس وقت پاکستان کے دورے پر ہے جہاں اسے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورے پاکستان کی وجہ سے بھی بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی راہ ہموار ہوئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پلاٹس صرف دعوئوں تک محدود رہے، ارشد ندیم کا انعامات سے متعلق انکشاف
-
اکشے کمار کی سٹیڈیم میں موجودگی ایک بار پھر بھارتی ٹیم کی شکست کی وجہ بن گئی
-
بھارتی بیٹر کے آئوٹ ہونے پر سنیل گواسکر کی ڈی آر ایس ٹیکنالوجی پر شدید تنقید
-
جنسی استحصال کیس،بھارتی کرکٹر یش دیال کی گرفتاری پر حکم امتناع جاری
-
خواتین ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کیلئے سٹیک ہولڈرز سے رابطے ہیں، رافعہ حیدر
-
’بھارت نے اسے ویزا نہیں دیا، شعیب بشیر نے انہیں جیتنے نہ دیا‘، سوشل میڈیا صارفین کی ہندوستان کی ٹرولنگ
-
گورنرخیبرپختونخوا کاراولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو
-
انگلینڈ اور بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ (بدھ کو )کھیلاجائےگا
-
انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھاٹیسٹ میچ 23جولائی سے مانچسٹر میں شروع ہوگا
-
سری لنکا اوربنگلہ دیش سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ بدھ کوکھیلا جائے گا
-
تین ملکی ٹی 20 سیریز، جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
-
انگلینڈ کو دھچکا، شعیب بشیر بھارت کے خلاف بقیہ ٹیسٹ میچز سے باہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.