انڈونیشیا میں 44 ہزار سال پہلے بنائی گئی دنیا کی قدیم ترین تصویر ایک کہانی کو ظاہر کرتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 15 دسمبر 2019 23:54

انڈونیشیا میں 44 ہزار سال پہلے بنائی گئی دنیا کی قدیم ترین تصویر ایک ..

انڈونیشیا میں کام کرنے والے ماہرین آثار قدیمہ نے   ایک قدیم تصویر دریافت کی ہے جو ایک کہانی کو بیان کر تی ہے۔
یہ  تصویر سرخ رنگ سے غار کی دیوار پر بنائی گئی ہے۔سائنسدانوں کے مطابق اس تصویر میں مافوق الفطرت انسانوں کو  جنگلی جانوروں کا شکار کرتے دکھایا گیا ہے
انڈونیشیا کے سولاویسی  جزیرے پر 44 ہزار سال پہلے سور اور سینگوں والے ایک جانور کی تصویر بنائی گئی تھی۔

اس کے بارے میں  تحقیق حال ہی میں سائنسی جریدے  نیچر   میں  شائع ہوئی  ہے۔

(جاری ہے)

اس تصویر میں جانوروں کے اردگرد انسانوں یا انسان جیسوں کو دکھایا گیا ہے۔
سولاویسی  کے قدیم لوگ یورپ کے قدیم غاروں کے پینٹروں  کی طرح غاروں پر جانوروں کی تصویریں بناتے تھے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس تصویر میں دیوار پر جو بڑا جانور بنا ہے، یہ انوا ہے۔ یہ پانی کی بھینس کی قسم کا جانور ہے جو صرف سولاویسی  میں پایا جاتا  ہے ۔انوا کا سائز بڑے کتوں جتنا ہوتا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ غار میں ہاتھوں کے نشان 40 ہزار سال پرانے اور سور کے پرنٹ 35 ہزار سال پرانے ہیں۔دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی ہزاروں سال پہلے غاروں کی بنائی گئی ایسی ہی تصویریں دریافت کی جا چکی ہیں۔

انڈونیشیا میں 44 ہزار سال پہلے بنائی گئی دنیا کی قدیم ترین تصویر ایک ..

متعلقہ عنوان :