روسی لڑکیوں میں شیطانی ہونٹ بنانے کے انوکھے رواج نے زور پکڑ لیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 15 دسمبر 2019 23:59

روسی لڑکیوں میں شیطانی ہونٹ بنانے کے  انوکھے رواج نے  زور پکڑ لیا
روسی لڑکیوں میں شیطانی ہونٹ یا آکٹوپس ہونٹ   بنوانے کا رواج زور پکڑ رہا ہے۔  اس کے لیے کاسمیٹک سرجری سے اوپری ہونٹ  کی سرجری کر کے اسے شیطان یا آکٹوپس کی طرح بنایا جاتا ہے۔
کوئی نہیں جانتا کہ یہ رواج کب شروع ہوا لیکن کچھ ذرائع کاکہنا ہے کہ یہ پروسیچر روسی پلاسٹک سرجن ایمیلین براؤڈ نے شروع کیا۔ روس میں جہاں یہ کافی مقبول ہے، وہاں  اس پر کافی تنقید بھی کی جاتی ہے۔

کچھ پلاسٹک سرجنز کا کہنا ہے کہ اوپری ہونٹ پر صرف فلر سے ایسا نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

، اس کے لیے زیادہ تفصیلی پلاسٹک سرجری کی جاتی ہے۔ پلاسٹک سرجنز نے اس رواج کو لڑکیوں کے لیے کافی خطرناک قرار دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ہونٹ بنانے کا آسان ترین طریقہ فوٹو شاپ  یا تفصیلی پلاسٹک سرجری ہی ہوسکتا ہے لیکن روسی لڑکیاں وائرل ہونے والی تصویروں کو دیکھ کر فلر سے اوپری ہونٹوں اس طرح بنوانے کی کوشش کر  رہی ہیں۔

روسی لڑکیوں کے شیطانی  یا آکٹوپس ہونٹوں کی کچھ وائرل پوسٹ آپ بھی دیکھیں۔

متعلقہ عنوان :