محکمہ صحت کے حکام پولیو کے خاتمے پر توجہ مرکوز کر لیں، پولیو مہم میں ہرگز غفلت برداہشت نہیں کر سکتے،ڈپٹی کمشنر

پیر 16 دسمبر 2019 17:52

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کے حکام پولیو کے خاتمے پر توجہ مرکوز کر لیں، پولیو مہم میں ہرگز غفلت برداہشت نہیں کر سکتے، انہوں نے رواں سال کے دوران ملک میں پولیو کیسزکی تعداد میں اضافہ اور سب سے زیادہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں پولیو وائرس کے کیسز سامنے آئیں، اس پولیو مہم میں سپروائیز اور لیڈی ہیلتھ ورکر زیادہ توجہ اور احسن طریقے سے کام کریں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف بھی کاروائی سخت کاروائی کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن نے پیر ضلع ہیڈکواٹر اسپتال عمرکوٹ پولیو کے رانڈ این آئی ڈی تھری دسمبر 2019 میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا، انہوں نے کہااس پولیو مہم میں 240300 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائے گے اور قوم کے بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کے لیے ہمیں پولیو کے قطرے پلانے چاہئے کیونکہ پولیو ایک موزی مرض ہے جس کو ہر صورت ختم کیا جائے اور یہ تب ممکن ہے جب تمام اداروں کے سربراہ اس پولیو مہم کے سلسلے میں ایک دوسرے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، انہوں نے کہا پولیو گذشتہ سال کی نسبت اس سال پورے ملک میں پولیو کیس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو تشویش ناک ہے اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے مزید سخت اقدامات کریں اور عمرکوٹ کی کچھ یونین کانسل ایسی ہیں جن پر بھرپور توجہ کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا گھروں میں غیر موجود بچوں اور انکاری والدین کے بچوں کو قطرے پلانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں پولیو مہم کے دوران کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پلانے سے رہ نا جائے اس سلسلے میں ضلع اتنظامیہ کی جانب سے ٹیموں سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، بعدا زا انہوں نے پولیو مہم کی آگاہی کے لیے ضلع ہیڈکواٹر اسپتال سے پریس کلب عمرکوٹ تک ایک واک ریلی نکالی گی، ریلی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر الھداد، ایم ایس عمرکوٹ ڈاکٹر اعظم کھوسو، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف نے شرکت کی۔

۔۔

متعلقہ عنوان :