بورے والا، سانحہ اے پی ایس ملکی تاریخ کا دلخراش واقعہ ہے، سردار خالد محمود

پیر 16 دسمبر 2019 19:41

بورے والا۔ 16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2019ء) مسلم لیگ(ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس ملکی تاریخ کا ایک دلخراش واقعہ ہے جب سفاک درندوں نے معصوم بچوں کو خون میں نہلا کر دہشت گردی کی انتہاء کر دی،دہشت گردو ں کے ہاتھوں معصوم بچوں کی جانوں کے نذرانے ہمارے اوپر قرض ہیں،انسانیت کے ان دشمنوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ پوری قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا آج ان معصوم شہداء کے ورثا کے ساتھ ہم اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ملک میں دہشت گردی کے اس ناسور کے خاتمہ تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم شہداء اے پی ایس بلیک ڈے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔