مگرمچھ پتھر کیوں کھاتے ہیں؟

Ameen Akbar امین اکبر پیر 16 دسمبر 2019 23:49

مگرمچھ پتھر کیوں کھاتے ہیں؟

بظاہر ایسا لگتا ہے کہ مگرمچھ پانی میں  جانے سے پہلے پتھر یا چٹانیں کھاتے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ پتھر مگرمچھ کو خوراک ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں، اسی وجہ سے وہ اسے کھاتے ہیں۔کسی بھی جانور کے نظام ہضم میں موجود پتھر کو گیسٹرلیتھ کہا جاتا ہے، جس کا لغوی مطلب پیٹ میں پتھر ہوتا ہے۔
مگرمچھ کے پیٹ میں موجود پتھر  خوراک کو پیس کر ہضم کرنے کے کام آتے ہیں۔

ایسا خاص طور پر تب ہوتا ہے جب مگرمچھ کسی بڑے جانور کو سالم  نگل لے یا  کسی جانور کو چھلکوں یا بڑی ہڈیوں سمیت کھا لے۔

(جاری ہے)

گیسٹرولیتھ جانوروں کے پیٹ میں کئی سالوں تک رہ سکتی ہے۔
کچھ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ مگرمچھ اپنا  وزن بڑھانے اور پیٹ بھرا  ہوا ہونے کا احساس کرنے کے لیے پتھر کھاتے ہیں۔کافی عرصے تک سمجھا جاتا رہا کہ پتھر کھانے سے مگرمچھ پانی میں زیادہ دیر تک رہ سکتے ہیں اور گہرے پانی میں آرام سے غوطہ لگا سکتے ہیں۔بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ پیٹ میں پتھر ہونے کی وجہ سے ہی مگرمچھ اپنا جسم پانی میں چھپا کر صرف آنکھیں باہر رکھ کر اپنے شکار پر نظر رکھ سکتے ہیں۔پیٹ میں موجود پتھر مگرمچھ کو بہتر انداز میں تیرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :