غصیلی بلی گرمپی کیٹ کے بعد ملیے غصیلے کتے ”انوکو“ سے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 16 دسمبر 2019 23:52

غصیلی بلی گرمپی کیٹ کے بعد ملیے غصیلے کتے  ”انوکو“ سے
بعض جانوروں  کے چہرے کے خدوخال ہی ایسے ہوتے ہیں، جیسے لگتا ہے کہ  وہ غصے میں  ہیں۔غصیلی بلی ”گرمپی کیٹ“ جب تک زندہ رہی اپنی اسی خصوصیت کی بنا پر خبروں کی زینت بنتی رہی(تفصیلات اس صفحے پر
https://www.urdupoint.com/weird/news/1934888.html
) ۔اپنی غصیلی شکل کی بنا پر ایک کتا بھی انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہے۔
انوکو ایک پانچ سالہ سربین ہسکی ہے۔ اس کا چہرہ  دیکھ کر ایسے لگتا ہے جیسے یہ بہت غصے میں ہے۔

انوکو کی شہرت کا آغاز 2015 میں اس وقت ہوا جب برطانیہ سے تعلق رکھنے والی  اس کی مالکن 22 سالہ جیسمین ملٹن نے اس تصویریں شیئر کیں۔یہ تصویریں انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔تب سے ہی انوکو ساری دنیا کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے تفریح کا باعث ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام پر  انوکو کے اچھے خاصے فالورز ہیں۔

(جاری ہے)

انوکو کے چاہنے والے اس کی نئی تصاویر کے انتظار میں رہتے ہیں۔


جیسمین نے بتایا کہ وہ ڈپریشن کی مریض تھیں، ایک بار انہوں نے اپنی جان لینے کی کوشش بھی کی، جس کے نتیجے میں وہ ہسپتال پہنچ گئی۔ ہسپتال میں ایک ساتھی مریض نے انہیں پالتو جانور کے طور پر کتے پالنے کا مشورہ دیا۔ جیسمین نے بتایا کہ  اس کے بعد انہوں نے انوکو کو پالنا شروع کیا۔ ا س  سے اُن کی زندگی پر کافی مثبت اثرات پڑے۔ انوکو انہیں نہ صرف ہنسا کر ان کی پریشانیاں  کم کرتا ہے بلکہ ان کے لیے مالی فائدے کا باعث بھی ہے۔

جیسمین نے  انوکو کے لیے خاص طور پر ایک منیجر رکھا  ہے جو انوکو کے لیے اشتہارات کا بندوبست کرتا ہے۔2016  سے  اب تک انوکو اشتہارات سے 20 ہزار پاؤنڈ کما چکا ہے، جیسمین کا  ارادہ ہے کہ اس رقم کو  اپنے میڈیکل کیرئیر کے لیے  استعمال کیا جائے گا۔
اس وقت انسٹاگرام پر انوکو کے فالورز کی تعداد 1 الاکھ 18 ہزار جبکہ فیس بک پر 50 ہزار ہے۔انوکو کی چند انسٹا گرام پوسٹ آپ بھی دیکھیں۔