ماں نے اپنے بیٹے کو ہر وقت اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لیے کمرے میں اپنی حقیقی سائز کی تصویر لگا دی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 17 دسمبر 2019 23:48

ماں نے اپنے بیٹے کو ہر وقت اپنی  موجودگی  کا احساس دلانے کے لیے  کمرے ..

ایک جاپانی جوڑے نے اپنے  ایک سالہ بیٹے کے رونے کا دلچسپ حل نکالا ہے۔ یہ بچہ اپنی ماں کو اپنے قریب نہ پا کر رونے لگتا ہے، جس پر اس کی ماں نے کمرے میں  اپنی حقیقی سائز کی تصویریں لگا دی ہیں۔
فوکی ساتو کو اس وقت راتوں رات شہرت مل گئی جب ان کے لائف سائز کٹ آؤٹس کی تصویریں دنیا بھر میں وائرل ہو گئیں۔ان تصویریں کے وائرل ہونے کی وجہ  ان  کا دلچسپ استعمال ہے۔

فوکی ساتو نے یہ تصویریں اپنے ایک سال کے بیٹے کو ہر وقت اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لیے بنوائی ہیں۔ فوکی ساتو نے یہ تصویریں اپنے بیٹے کے کمرے میں  لگائی ہوئی ہیں، جس کے باعث اُن کا بیٹا ان کی غیر موجودگی میں بھی نہیں روتا۔فوکی ساتو کا کہنا  ہے کہ وہ 24 گھنٹے اپنے بیٹے کے ساتھ موجود نہیں رہ سکتیں، اس لیے انہوں نے اپنی بڑی تصویریں تیار کرائیں۔

(جاری ہے)

ان کا بیٹا ان تصویروں کو دیکھ کر سمجھتا ہے کہ اس کی ماں اس کے قریب ہی موجود ہے۔
فوکی ساتو نے بتایا کہ انہوں نے پہلے پہل کمرے میں اپنی بڑی تصویر ہی لگائی تھی ، جس سے بچے کو 20 منٹ بعد ہی احساس ہوا کہ اس کی ماں نقلی ہے۔ اس  پر انہوں نے زیادہ بہتر کوالٹی کے کٹ آؤٹ آزمانے کا فیصلہ کیا۔ اس بار ترکیب کام کر گئی اور بچہ رونے سے باز رہا۔
ٹوئٹر پر بچے کے باپ نے  ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس میں فوکی ساتو  کٹ آوٹ رکھ کر کمرے سے باہر چلی جاتی ہے  اور بچہ کھیلتے ہوئے اسے دیکھ کر ہنستا رہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :