3 دہائیوں تک اپنے چہرے کو رانوں میں دبائے رکھنے والا کبڑا شخص سیدھا ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 19 دسمبر 2019 23:57

3 دہائیوں  تک اپنے چہرے کو رانوں  میں دبائے رکھنے والا کبڑا شخص سیدھا ..

ایک 46 سالہ شخص  پچھلی تین دہائیوں سے اپنا چہرہ اپنی رانوں میں دبائے زندگی گزار رہے تھے۔اس کی وجہ انہیں لاحق ایک نایاب بیماری انکیلوسنگ سپونڈیلیٹس(ankylosing spondylitis) یا اے ایس تھی۔ خوش قسمتی سے اب  ایک آپریشن کے بعد اُن کا کبڑا پن دور کر دیا گیا ہے اور  وہ سیدھا کھڑا ہونے کے قابل ہو گئے ہیں۔
لی ہوا کو 18 سال کی عمر میں اے ایس تشخیص کیا گیا۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اُنکی بیماری بڑھتی گئی۔ ایک وقت ایسا آیا کہ    اُن کا چہرہ اُن کی رانوں میں چھپ گیا۔
وسطی چین کے صوبہ ہونان کے  شہر یونگژو سے تعلق رکھنے والے مسٹر ہوا کے خاندان کے پاس اُن کا علاج کرانے کے پیسے نہ تھے۔ مسٹر ہوا کا کیس  شدید کبڑے پن کی وجہ سے شینزن یونیورسٹی جنرل ہوسپیٹل کے
سپائل سرجری اور آرتھو پیڈک شعبے کے سربراہ پروفیسر تاؤ ہوئرین کی نظروں میں آ گیا۔

(جاری ہے)

وہ اس سے پہلے بھی اے ایس بیماری کا علاج کر چکے ہیں لیکن انہوں نے اتنا شدید کبڑا پن پہلے کبھی نہیں دیکھا۔اسی وجہ سے انہوں نے اس کیس کو اپنے ہاتھوں میں لیا اور مسٹر ہوا ایک بار پھر سیدھا کھڑا ہونے کے قابل ہو گئے ہیں۔
پروفیسر تاؤ نے بتایا کہ  اُن کے پاس مسٹر ہوا کی ریڑھ کی ہڈی کے ایک ایک حصے کو توڑ کر سیدھا کرنے  کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

اس میں  ریڑھ کی ہڈی کے عام  آپریشن کی نسبت مسٹر ہوا کے مفلوج ہونے کا 20 سے 30 گنا زیادہ خطرہ تھا۔
اے ایس  کے عام مریض اپنا چہرہ اٹھا سکتے ہیں لیکن مسٹر ہوا ایسا نہیں کر سکتے تھے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آپریشن  نہ کرنے کی صورت میں مسٹر  ہوا کی جان کو خطرات لاحق تھے۔کیونکہ اُن کے دل اور پھپھڑوں پر عام آدمی کی برداشت سے  زیادہ دباؤ تھا۔


ہسپتال کا کہنا تھا کہ مسٹر ہوا کی ریڑھ کی ہڈی کو سیدھا کرنا  سرجری میں ماؤنٹ ایورسٹ سرکرنے جیسا تھا۔انہوں نے چار مختلف مرحلوں میں مسٹر ہوا کی ریڑھ کی ہڈی کے مختلف حصوں کو توڑا اور پھر انہیں سیدھا کر کے جوڑا۔سرجری کے بعد کی تصویروں میں مسٹر ہوا کو واکر کے ساتھ چلتے دکھایا گیا ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں  انہیں واکر کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔

3 دہائیوں  تک اپنے چہرے کو رانوں  میں دبائے رکھنے والا کبڑا شخص سیدھا ..

متعلقہ عنوان :