بینڈیج کے بنے عارضی جوتے پہن کر دوڑنے والی 11 سالہ بچی نے کئی گولڈ میڈلز حاصل کر لیے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 19 دسمبر 2019 23:57

بینڈیج کے بنے عارضی  جوتے پہن کر دوڑنے والی 11 سالہ بچی نے کئی گولڈ میڈلز ..
11 سالہ رہیا بالوس  ، فلپائن  میں بالاسان کے سالواسین ایلیمنٹری سکول میں پڑھتی ہیں۔  کھیلوں کے صوبائی مقابلوں میں  تین گولڈ میڈل جیت کر وہ راتوں رات مشہور ہو چکی ہیں۔انہوں نے یہ مقابلے دوڑنے کے  باقاعدہ جوتے نہ ہونے کے باوجود جیتے ہیں۔
رہیا  نے الوئیلو  میں ہونے والے کھیلوں کے صوبائی مقابلوں میں لڑکیوں کی  400 میٹر ڈیش، 800 میٹر اور 1500 میٹر دوڑ میں گولڈ میڈل جیتے۔

مقابلے کے لیے دوڑتے ہوئے رہیا کے پاؤں میں بینڈیج سے بنائے گئے عارضی جوتے ہوتے تھے۔یہ جوتے چونکہ بینڈیج کے بنے ہوتے تھے  اور ٹریک پر زیادہ تحفظ فراہم نہیں کرتے، اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ وہ  ننگے پاؤں دوڑتی تھیں۔اس کے باوجود وہ تین گولڈ میڈل جیت گئیں۔
رہیا نے جو عارضی جوتے بنائے تھے، ان کی ایک طرف نائیکی کا لوگو بھی بنایا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

  رہیا کے ساتھ اُن کے جوتے بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئے۔
رہیا کے جوتوں کی وائرل پوسٹ الاسکا ایسس کے ریٹائرڈ باسکٹ بال کھلاڑی جیف کاریاسو تک بھی پہنچ گئی۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اُن کا رابطہ رہیا اور اُن کے کوچ سے کرا دیا جائے۔ بتدریج انہوں نے نائیکی کمپنی سے رابطہ کیا اور انہیں رہیا اور اُن کی پوری ٹیم کے لیے مناسب جوتوں کا انتظام کرنے پر قائل کر لیا۔


متعلقہ عنوان :